انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) نے مینز ون کرکٹر آف دی ایئر 2024 کا اعلان کر دیا۔
آئی سی سی ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر کیلئے افغانستان کے عظمت اللہ عمرزئی، سری لنکا کے کوسال مینڈس، وانندو ہسارنگا اور ویسٹ انڈیز کے رتھرفورڈ کو نامزد کیا گیا تھا۔
آئی سی سی نے پیر کو مینز ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر کا اعلان کیا۔
آئی سی سی کے مطابق ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر افغانستان کے آل راؤنڈر عظمت اللہ عمرزئی قرار پائے، وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے افغان کرکٹر ہیں۔

عظمت اللہ عمرزئی نے سال 2024 میں شاندار آل راؤنڈ کارکردگی دکھائی، انہوں نے 14 ون ڈے انٹرنیشنل میں417 رنز اسکور کیے اور 17 وکٹیں بھی حاصل کیں۔
عظمت اللہ عمرزئی آئی سی سی کی سال 2024 کی ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا بھی حصہ ہیں۔