Daily Roshni News

آج دیسی مہینے کی تاریخ 1 جیٹھ 2081۔۔۔ تحریر۔۔۔محمد ساجد درانی قادری

آج دیسی مہینے کی تاریخ 1 جیٹھ 2081

تحریر۔۔۔محمد ساجد درانی قادری

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔ آج دیسی مہینے کی تاریخ 1 جیٹھ 2081۔۔۔ تحریر۔۔۔محمد ساجد درانی قادری)بکرمی ہے اور آج کی انگریزی تاریخ 14 مئی 2024 ہے۔ مزید برآں آپ بکرمی کیلنڈر کے مہینوں کا انگریزی یا عیسوی کیلنڈر کے مہینوں سے موازنہ کر کے آنے والے دیسی مہینوں کی تاریخ نیچے دی گئی فہرست کو سمجھ کر معلوم کر سکتے ہیں۔

1۔ یکم ماگھ – 13 جنوری

2۔ یکم پھاگن – 12 فروری

3۔ یکم چیت – 14 مارچ

4۔ یکم بیساکھ – 13 اپریل

5۔ یکم جیٹھ – 14 مئی

6۔ یکم ہاڑ – 15 جون

7۔ یکم ساون – 17 جولائی

8۔ یکم بهادروں – 16 اگست

9۔ یکم اسوج – 15 ستمبر

10۔ یکم کاتک – 15 اکتوبر

11۔ یکم مگھر – 14 نومبر

12۔ یکم پوه – 14 دسمبر

چونکہ دیسی کیلنڈر برصغیر کے مختلف علاقوں میں جانا جاتا ہے۔ اسی وجہ سے 12 دیسی مہینوں کے نام مختلف علاقائی زبانوں میں تھوڑے مختلف ہیں۔ چونکہ کیلنڈر کو اردو میں تقویم کہا جاتا ہے۔ اس لیے ہم بکرمی کیلنڈر کو بکرمی تقویم بھی کہہ سکتے ہیں۔ بکرمی کیلنڈر کا سال وساکھ کے مہینے سے شروع ہوتا ہے جبکہ اسلامی کیلنڈر کا سال محرم کے مہینے سے شروع ہوتا ہے۔ ذیل میں دیسی مہینوں کے نام اور موسم کی مناسبت سے فہرست دی گئی ہے۔

1 بیساکھ، وساکھ ویساکھ، وساخ وسیوک (گرم سرد ملا جُلا)

2 جیٹھ گرم اور لو چلنے کا مہینہ)

3 ہاڑ، ہاڑھ، اساڑھ، آور گرم مرطوب مون سون کا آغاز)

  1. ساون، ساؤن، وأسا حبس زده گرمی مکمل مون سون)

5 بھادوں، بدرو بدرا، بھادروں، بھادری معتدل، ہلکی مون سون بارشیں)

  1. اسو، اسوں، اسوج، آسی معتدل موسم)

7۔ کاتک، کتی، کاتئے ہلکی سردی)

8۔ مگھر منگھر سرد موسم)

9۔ پوه سخت سردی کا مہینہ)

10 ماگھ مانگھ، مانہہ، گونزلہ (سخت سردی، دهند)

11 پھاگن ،پھگن اربشہ سردی کی شدت میں کمی سرد خشک ہوائیں بہار کی آمد)

12۔ چیت چیتر بہار کا موسم)

بکرمی کیلنڈر یعنی دیسی کیلنڈر میں ایک دن کے آٹھ پہر ہوتے ہیں۔ برصغیر کی علاقائی زبانوں میں آٹھ پہر کو اٹھ پار بھی کہا جاتا ہے اور آج کی جدید گھڑی کے مطابق ایک پہر تین گھنٹوں کا ہوتا ہے۔

مختلف علاقائی زبانوں میں وقت کو “ویلا” کہا جاتا ہے۔ ان پہروں کے نام یہ ہیں:

1۔ دهمی دا ویلا صبح کے اولین لمحات صبح کے 6 بجے سے صبح کے 9 بجے تک کا وقت۔

2۔ ڈوپاراں دا ویلا : صبح کے 9 بجے سے دوپہر 12 بجے تک کا وقت۔

3۔ پیشی دا ویلا دوپہر کے 12 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک کا وقت۔

  1. دیگر دا ویلا سہ پہر 3 بجے سے شام 6 بجے تک کا وقت۔

  1. نماشاں دا ویلا شام کے اولین لمحات شام کے 6 بجے سے لے کر رات کے 9 بجے تک کا وقت۔

6۔ کفتان دا ویلا رات کے 9 بجے سے رات کے 12 بجے تک کا وقت۔

7۔ ادھ رات دا ویلا رات کے 12 بجے سے سحر کے 3 بجے تک کا وقت۔

8۔ اسور دا ویلا صبح کے 3 بجے سے صبح کے 6 بجے تک کا وقت۔

مجھے امید ہے کہ آپ کو اب دیسی سرائیکی پنجابی مہینوں کے نام اور بکرمی کیلنڈر کی تاریخ مکمل طور پر سمجھ آ گئی ہو گی۔

تحریر: محمد ساجد درانی قادری

Loading