Daily Roshni News

آج سے 13 سال پہلے آج ہی کے دن دنیائے فن نے اس عظیم ترین فنکار کو کھویا تھا

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوزانٹرنیشنل)آج 22 اپریل ہے.آج سے 13 سال پہلے آج ہی کے دن دنیائے فن نے اس عظیم ترین فنکار کو کھویا تھا جس نے پینتالیس برس فن کی اس طرح خدمت کی.. معین اختر ایک اداکار, صداکار, قلمکار, مزاح نگار ہونے کے ساتھ ایک انتہائی شاندار انسان تھے..

.پاکستان کے میڈیا کینوس پر چند ایسے رنگ بکھرے ہیں جن کے بغیر پاکستانی شوبز کامیڈی ادھوری ہے ۔معین اخترایک ایسا نام ، جنہوں نے اسٹینڈ اپ کامیڈی سے کیرئیر کا آغاز کیا۔ بعد ازاںکمپیئرنگ اورایکٹنگ میں کامیابی کے جھنڈے گاڑے۔معین اختر نے 1000سے زائد کردار نبھا ئے اور ہر کردار دوسرےسے مختلف اور منفرد رہا ۔

وہ جس قدر عمدہ اداکارتھےاتنے ہی اعلی انسان بھی۔ ۔اللہ تعالیٰ معین اختر صاحب کے درجات بلند فرمائے اور جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے آمین ۔

Loading