Daily Roshni News

آدھا سچ جھوٹ سے زیادہ نقصان دہ ہوتا ہے۔

آدھا سچ جھوٹ سے زیادہ نقصان دہ ہوتا ہے۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )شمائلہ باجی عمان والی  اپنے حالیہ خطبے میں  ارشاد فرماتی ہیں کہ ۔۔۔۔

“گلف آپ کی جوانی کھا جاتا ہے “

سو فی صد درست فقرہ ہے ۔لیکن یہ گلف آپ کو کیا کیا دے کر جاتا ہے۔

آپ کے مکان پکے کروا دیتا ہے۔

آپ کے بچوں کی تعلیم بہتر اداروں میں کروا دیتا ہے۔آپ کے ماں باپ کو عمرے و حج کروا دیتا ہے۔آپ کو زندگی کیس وجہ بوجھ دیتا ہے۔آپ کو گلف ویژن دیتا ہے ۔آپ کا اپنے اوپر اعتماد بحال کرتا ہے اور اگر آپ تھوڑے سے پروگریسو ہوں تو آپ لیبر سے اٹھا خر ٹھیکیدار، ایگزیکٹو سے اٹھا کر کمپنی کا سی ای او بنا دیتا ہے ۔

پاکستان میں  جوانیاں کس طرح ضائع ہوتی ہیں  ۔یہ بات کس سے ڈھکی چھپی ہے۔پاکستان میں  شاید آج دیہاڑی پندرہ سو سے دو ہزار روپے ہے جبکہ گلف میں 7 ہزار سے دس ہزار روپے کے درمیان ہے۔اور ہنر مندوں کو ہم نے یہاں ارب پتی ہوتے دیکھا ہے۔ پاکستان میں کوی نائ جتنی بھی ترقی کر لیے چند ہزار یا چند لاکھ سے اوپر نہیں جاتا لیکن یہاں آپ کو ہم صالون والے کروڑ پتی بھی دکھا سکتے ہیں۔

آپ کو گلف سے اور کیا چاہیے ؟؟؟

آدھا سچ جھوٹ سے زیادہ نقصان دہ ہوتا ہے۔

Loading