Daily Roshni News

آن لائن تعزیتی تقریب برائے ، مر شد کریم خواجہ شمس الدین عظیمیؒ

آن لائن تعزیتی تقریب برائے

 مر شد کریم خواجہ شمس الدین عظیمیؒ

سلسلہ عظیمیہ سے وابستہ اور عقیدت مندوں کی بھر پور شرکت

 ڈاکٹر وقایوسف عظیمی کی پُر مغز اور موثر گفتگو ۔۔۔!!

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔ رپورٹ ۔۔۔محمد جاوید عظیمی)امام سلسلہ عظیمیہ سیدنا محمد عظیم برخیا المعروف حضور قلندر بابا اولیاؒ کے شاگرد رشید  نظریہ رنگ و نور کے موجد کئی  تالیفات کے مولف معروف صوفی بزرگ خانواده سلسلہ عظیمیہ مرشد کریم الشیخ حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی ؒبروز جمعتہ المبارک 21 فروری 2025 وصال فرما گئے ۔ گزشتہ دنوں بروز اتوار 23 مارچ 2025مراقبہ ہال لندن اور   عظیمیہ فاونڈیشن کے زیر انتظام و انصرام آن لائن تعزیتی تقریب برائے مرشد کریم خواجہ شمس الدین عظیمیؒ منعقد کی گئی جس میں خواتین و حضرات اور  نوجوان کثیر تعداد میں شریک ہوئے

متذکرہ تعزیتی تقریب کا باقاعدہ آغاز اللہ تعالیٰ کی آخری آفاقی مقدس کتاب قرآن مجید کی تلاوت سے طارق محمود عظیمی نے اپنی دلنشین آواز سے کیا  نعت شریف مدیر حسین قریشی عظیمی نے پیش کرنے کی سعادت حاصل کی جبکہ منقبت کے چند اشعار سلمیٰ فیاض نے پیش کئے۔ اس تقریب کے میزبان اول نگران مراقبہ ہال لندن محمد علی شاہ  عظیمی  نے تقریب کی نظامت کرتے ہوئے مرشد کریم کی علمی ، روحانی اور مخلوق خدا  کے سلسلے میں کی جانے والی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے شرکائے تقریب کو باری باری اظہار خیال اور تعزیتی کلمات کے لئے موقعہ  فراہم کیا۔ برطانیہ میں قائم سلسلہ عظیمیہ کے روحانی  اسکول مراقبہ  ہالز کے  نگران مرزا بشیر حسین ( راچڈل) ڈاکٹر عمران علی (مانچسٹر ) محمد شبیر (برمنگھم) طارق محمود (بریڈ فورڈ)  اورسلسلہ سے وابستہ عظیمی بہن بھائیوں اور دیگر عقیدتمند مرشد کریم کے یادگار ارشادات کو دہرا کر فرط جذبات سے آبدیدہ ہو گئے،مگر مرشد کے مشن کو جاری رکھنے کے لئے عزم مصم بھی کیا۔

نگران مراقبہ ہال ہالینڈ محمد جاوید عظیمی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں مرشد کریم کی تالیفات کا مطالعہ کر کے آپ کی طرز فکر اپنانی ہوگی۔ اس طرز فکر کے تحت عمل پیرا ہو کر مرشد کریم ؒاور امام سلسلہ حضور قلندر بابا اولیاء ؒسے اپنے روحانی تعلق کو مزید مضبوط بنا کر سلسلے کے لئے کام کرنا ہوگا۔

آن لائن تعزیتی تقریب کے شرکاء سےمرشد کریم کے صاحبزادے اور جانشین ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی نے پر مغز، علمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابا حضور کی ظاہری حیات میں میں جب بھی سلسلے کے مشن کو فروغ دینے کے کسی دوسرے شہر کے لئے روا نہ ہوتا تو آپ سے ملاقات کر کے رہنمائی لیتا آپؒ ہربار یہی فرماتے میرا سب کو سلام دینے دینا اور میری جانب سے سب کے لئے خیر ہے۔ بعد ازاں ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی نے سلام کی علمی تشریح فرمائی اور فرمایا ہم سب پر مرشد کریم کی دعائیں سایہ فگن ہیں۔اپنے خطاب کے دوران انھوں نے مرشد کریم کی علالت اور زیر علاج دورانیے کو بڑی صراحت اور تفصیل سے بیان کیا۔ ایک موقعہ پر آپ نے کہا کہ مجھ سمیت آپ سب دُکھ میں مثلا ہیں، مگر اِس دُکھ کو مثبت انداز میں لے کر حضور قلندر بابا اولیاء اؒور ابا حضورؒ کے مشن یعنی ا للہ کے کاموں میں مگن ہو کر ان  ہستیوں  کی روحوں کے لئے خوشی کا سبب بن جائیں  انھوں نے  اپنی گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے ایک موقعہ پر آپ نے شاعر مشرق علامہ اقبالؒ مرزا غالب ، لعل شہباز قلندرؒ اور سچل  سرمست جیسی عظیم شخصیات کا تذکرہ  کرتے ہوئے کہا اسی طرح خواجہ شمس الدین عظیمیؒ بھی عظیم  شخصیت ہیں۔

ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی نے اِس ضمن میں مزید کہا کہ مرشد کریم کی خدمات پر تحقیقی کام کا آغاز کیا جارہا ہے۔ ابا جی حضورؒ  کی خدمات کے نمایاں پہلوؤں علم، خدمت اور مراقبہ کو مضامین کا عنوان دیا جائےگا۔ دوران گفتگو آپ نے سلسلہ عظیمیہ کے وابستگان، ذمہ داران اور متعلقین خواتین و حضرات کی خصوصیات اور علمی فکری صلاحیتوں جبکہ منظم ہونے کا خوبصورت پیرائے میں تذکرہ کیا اور کہا کہ یہ اعلیٰ اوصاف سلسلہ عظیمیہ کی پہچان ہیں ۔ ان تمام خوبیوں اور صلاحیتوں کے کو بروئے کار لاتے ہوئے ہم سب نے مشترکہ طور پر قلندر بابا اولیاءؒ اور ابا حضورؒ کے مشن کو فروغ دینا ہے تاکہ ہم  نوع انسانی کے لئے خیر کا ذریعہ بن سکیں ۔تعزیتی تقریب کے اختتام پر ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی نے فاتحہ شریف پڑھ کر اجتماعی دعا میں مرشد کریم ؒ کی روح پرفتوح کو ایصال ثواب نذر کیا۔ بارگاہ الہی میں آپ کے درجات میں مزید بلندی، جوار رحمت میں اعلی مقام اور قرب خاص کی مناجات پیش کیں ۔متذکرہ آن لائن تعزیتی تقریب کا انعقاد مراقبہ بال لندن اور عظیمیہ  فاونڈیشن برطانیہ کی اچھی کاوش ہے اس کے ذریعے مرشد کریم سے محبت اور عقیدت رکھنے والے  خواتین و حضرات کو اپنے جذبات کا اظہار کرنے کے لئےبہترین موقعہ فراہم کیا گا۔

شرکائے تقریب کے اسمائے گرامی مندرجہ ذیل ہیں۔

رپورٹ۔۔۔ محمد جاوید عظیمی

نگران مراقبہ ہال ہالینڈ

M A SHAH AZEEMI
MH LONDON
AISHA ALI SHAH AZEEMI
AKHLAQ KHAN AZEEMI
FARZINA AKHLAQ
MUDBBIR H
MISBAH
SOHAIB RANA
M SHABBIR KHAN
NASREEN KHAN
MUMTAZ KHAN
GHULAM RABBINI KHAN
SAFDER ALI
MUKHTAR ALI
HAMZA ALI
MRS HAMZA ALI
AQUIB ALI
ZAKRIA ALU
M SHABBIR KHAN
NASREEN KHAN
SADIA KHAN
AYAZ KHAN & FAMILY
SOFIA & FAMILY
Abdul RAUF AND FAMILYRD
BRADFORD MH INCHARGE Tariq MAHMOOD & FAMILY
4 family more from
Manchester MH INCHARGE
DR IMRAN KHAN
NELOFUR SUDDIQUE
2 more family
Rochdale MH INCHARGE
MIRZA BASHIR HUSSAIN & FAMILY
2 FAMILIES
BURMINGHAM MH INCHARGE
M SHABBIR & FAMILY
AMMAR
NASER ABBAS
DR SAFDER & FAMILY
SIKNA BAJI & FAMILIY
3 MORE FAMILIES
GLASGOW
NAEEM AHMAD
SOHAIL AZEEMI
2 MORE FAMILIES

4 family

Akhlaq Azeemi
M IDRES £ FAMILY
M SUDFIQUE & FAMILY
PRESENTLY FROM LAHORE
SHAM ABBAD
CANADA
RASHIDA JALANI & FAMILY
HOLLAND
ASAD ALI

NELSON MH
SHAMSHAD BEGHAN & FAMILY

Germany
Yasser & FRENDS

Loading