Daily Roshni News

آپریشن بُنیان مّرصُوص: پاکستان کے تباہ کن جواب میں بھارتی دفاعی نظام نیست و نابود، دشمن فوج کا نقصان کا اعتراف

  • پاکستان اور بھارت سیز فائر پر تیار ہوگئے، امریکی صدر ٹرمپ

    ویب ڈیسک

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت سیز فائر پر تیار ہوگئے ہیں۔

     

  • Saturday May 10 2025 | 03:49 PM

    پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے، ہم نے اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق جوابی کارروائی کی، عطا تارڑ

    ویب ڈیسک

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارت کے خلاف اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق جوابی کارروائی کی ہے۔

    برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے، پاکستان نے اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق جوابی کارروائی کی اور ہم نے اپنے دفاع کا حق استعمال کرتے ہوئے کارروائی کی۔

    وزیر اطلاعات نے کہا کہ سول آبادی کو نشانہ بنانے کا بھارتی الزام مسترد کرتے ہیں، ہم نے صرف بھارت کی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔

     

  • Saturday May 10 2025 | 03:08 PM

    پاکستان کی جوابی کارروائی میں دہشتگردوں کا سہولتکار ایڈیشنل ڈی سی راجوڑی مارا گیا

    اسپانسرڈ پوسٹ

    جیو نیوز کے مطابق آپریشن بنیان المرصوص کے تحت افواج پاکستان کی کامیاب کارروائی میں مقبوضہ کشمیر کے شہر راجوڑی کا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر راج کمارتھاپا مارا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت کی پشت پناہی میں ایڈیشنل ڈی سی راج کمار دہشتگردوں کاسہولتکار اور کشمیری مسلمانوں کے لیےدہشت کی علامت تھا جب کہ راج کمار اعلیٰ فوجی بریفنگز میں بھی شامل ہوتا تھا۔

     

  • Saturday May 10 2025 | 02:18 PM

    آغا خان پنجم پرنس رحیم کی پاک بھارت کشیدگی کےخاتمے کیلئے ثالثی کی پیشکش

    ویب ڈیسک

    آغا خان پنجم پرنس رحیم نے پاک بھارت کشیدگی کےخاتمے کیلئے ثالثی کی پیشکش کردی۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کیلئے پرنس رحیم آغا خان نے پاکستان اوربھارت کے وزرائےاعظم کو ثالثی سےمتعلق خطوط لکھ دیے۔

    دوسری جانب پرنس رحیم نےسیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کو بھی اس معاملےمیں کردارادا کرنےکیلئے خط لکھا ہے۔

     

  • Saturday May 10 2025 | 01:07 PM

    پاکستانی سائبر حملے میں بیشتر بھارتی ویب سائٹس ہیک

    ویب ڈیسک

    پاکستانی سائبر حملے میں بیشتر بھارتی ویب سائٹس کو ہیک کرلیاگیا ہے جن میں بھارتی آسام رائفل اور ڈپارٹمنٹ آف اٹامک انرجی پورٹل شامل ہیں۔

    اس کے علاوہ انڈین ڈیفنس پروڈکشن بھی شامل ہے جس کا حساس ڈیٹا ڈارک ویب پر فارسیل کردیا گیا ہے۔

    بھارتی ویب سائٹس پر انڈین دہشتگردی کے ثبوت اوربھارت دہشتگردی کی آماجگاہ ہےلکھا گیا ہے۔

     

  • Saturday May 10 2025 | 12:50 PM

    بھارت کا رحیم یار خان میں قائم شیخ زاید انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر بھی حملہ

    ویب ڈیسک

    بھارت نے رحیم یار خان میں قائم شیخ زاید انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو بھی نشانہ بنایا، بھارتی بزدلانہ حملے کے نتیجے میں شیخ زاید انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو نقصان پہنچا ہے۔

    بھارت نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی دوستی کی علامت کو نشانہ بنایا ہے، یہ ائیرپورٹ 1993 میں تعمیر کیا گیا تھا اور اس کا نام شیخ زاید بن سلطان النہیان کے نام پر رکھا گیا۔

     

  • Saturday May 10 2025 | 12:25 PM

    بھارت کیساتھ معاملہ بڑھتا ہے تو ہم اگلے لیول کیلئے بھی تیار ہیں: خواجہ آصف

    ویب ڈیسک

    بھارتی جارحیت اور پاکستان کی جوابی کارروائی پر وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ اگر معاملہ بڑھتا ہے تو ہم اگلے لیول کے لیے بھی تیار ہیں۔

    جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پچھلے دو تین روز میں بھارت نے امن کی بات ضرور کی لیکن جارحیت بھی جاری رکھی، معاملے کے اگلے لیول تک جانے کے امکانات کو رد نہیں کر سکتے، اگر معاملہ بڑھتا ہے تو ہم اگلے لیول کے لیے بھی تیار ہیں مگر ہم اپنے گارڈز ڈاون نہیں کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے امن کی بات جیو نیوز پر سنی ہے، ہم اس پر محتاط ہیں، اگر ابین الاقوامی طاقتیں مداخلت کرتی ہیں تو ہم اس کے لیےبھی تیار ہیں۔

     

  • Saturday May 10 2025 | 12:06 PM

    وزیراعظم شہباز شریف کا سیاسی قیادت سے رابطہ، آپریشن پر اعتماد میں لیا

    ویب ڈیسک

    وزیراعظم شہباز شریف نے بھارتی حملوں کے نتیجے میں پاکستان کے کامیاب آپریشن پر سیاسی قیادت سے رابطہ کیا اور قوم کو مبارکباد بھی پیش کی۔

    وزیر اعظم شہباز شریف نے چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری، جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، بیرسٹر گوہر، خالد مقبول ، حافظ نعیم، خالد مگسی اور چوہدری سالک سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس دوران وزیراعظم نے سیاسی رہنماؤں کو بھارت کے خلاف جوابی کارروائی کے سلسلے میں اعتماد میں لیا۔

     

  • Saturday May 10 2025 | 12:04 PM

    وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا اپنے سعودی ہم منصب سے رابطہ

    ویب ڈیسک

    وزار ت خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی ہم منصب فیصل بن فرحان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں انہوں نے سعودی وزیرخارجہ کو خطےکی تازہ ترین صورتحال سےآگاہ کیا۔

Loading