Daily Roshni News

آپ دیوبندی ھو  کیونکہ آپ نے ایک ثقہ بند دیوبندی گھرانے میں جنم لیا۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل)⊙ آپ دیوبندی ھو  کیونکہ آپ نے ایک ثقہ بند دیوبندی گھرانے میں جنم لیا۔⊙ آپ بریلوی ھو کیونکہ آپ نے آنکھ کھولی تو گھر میں میلاد کی محفل برپا تھی۔

⊙ آپ اہل حدیث ھو کیونکہ آپ براہ راست کسی لوکل مجتہد کی گود میں پیدا ھوئے تھے۔

⊙ آپ شیعہ ھوکیونکہ آپ نے آنکھ کھولی تو پنجتن پاک، شہدائے کربلا اور بارہ امام ھی دیکھنے کو میسر تھے۔پھر ھوا یوں کہ آپ میں سے ہر ایک درست ٹھہرا. باقی تین کافر ھوگئے حور و غلمان کے کاپی رائٹس آپ کے نام بہشت بریں کے سب رستوں سب گلیوں پہ آپ کا قبضہ۔

اگر شیعہ, سنی گھرانے میں پیدا کر دیئے جاتے، تو کیا وہ سنی نہ ھوتے؟ سنی, اگر شیعہ گھرانے میں آنکھ کھولتے تو کیا وہ شیعہ نہ ھوتے؟؟ “ظاہر ھے، باپ کے بدل جانے سے عقیدہ بھی بدل جائے گا” کیوں.؟کیونکہ آپ کے عقیدوں کے ٹھیک ھونے کی دلیل اسکے سوا کوئی نہیں کہ آپ نے اپنے اجداد کو اس راہ پہ پایا۔ دل پہ ہاتھ رکھ کر بتائیے! آپکے شیعہ یا سنی ھونے میں آپکے فہم و ادراک کا کتنا دخل ھے؟ کیا آپکے کسی مسلک سے وابستہ ھونا ایک اتفاقی حادثہ نہیں ھے؟

سوچئیے…..آپ اگر اجداد سے ملنے والے عقیدے پہ مطمئن ھیں، توآپ کا حریف کیوں نہ ھو؟

 اجداد تو اسےبھی عزیز ھیں جناب؟

دوسری بات…..اجداد سے ملنے والے عقیدے پہ چلنا اگر حریف کا جرم ٹھہرا تو کسی عقیدے سے آپ کی وابستگی میں آپ کا کیا کمال ھوا؟

پھربتلائیے ….

خود کے جنتی ھونے کا یہ یقین کیسا؟

دوسروں کے جہنمی ھونے پہ اصرارکیسا؟

اور پھر یہ قتل عام؟ اور پھر یہ جبر و تشدد؟

سچ یہ ھے کہ ھم اُس خدا  کی عبادت کر رھے ھیں جو ھمیں اپنے اجداد سے ملا ھے

کبھی اجداد کے گنبد سے دو قدم باھر نکل کر

علم و عقل کی روشنی میں جانچنے کی کوشش کیجیے ۔

Loading