Daily Roshni News

آپ کی شخصیت اور اوراء پر غالب رنگ کونسا ہے ؟۔۔۔بشکریہ ماہنامہ روحانی ڈائجسٹ فروری 2019

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔ آپ کی شخصیت اور اوراء پر غالب رنگ کونسا ہے ؟) آپ کی شخصیت کا رنگ کیا ہے ….؟ آپ کی کامیابی کس رنگ سے وابستہ ہے ….؟ کون سارنگ آپ کے موڈ کو خوش گوار بنا سکتا ہے ….؟ آپ کے تعلقات کس رنگ کی وجہ سے بہتر یا خراب ہو سکتے ہیں ؟

 یہ اور اس موضوع پر بہت کچھ روحانی ڈائجسٹ کے نئے سلسلہ وار مضمون کلر سائیکلوجی میں……

 زندگی پر رنگوں کے اثرات کے بارے میں جانیے اور صحت، حسن، خوشیوں اور کامیابیوں کی طرف قدم بڑھائیے ….

کلر سائیکالوجی کی اس ماہ کی قسط میں آپ جانیے کہ آپ کی شخصیت اور اوراء میں اس وقت

کون سارنگ غالب ہے ؟ دیئے گئے نا مکمل جملے اپنے انتخاب سے مکمل کیجئے ۔ ہر جملے کے ساتھ چار ممکنہ جوابات دیئے گئے ہیں۔ آپ کو بس کرنا یہ ہے کہ آپ سوال پڑھیں اور جو جواب آپ کو زیادہ مناسب لگے اسے 4 نمبر ، جو اس سے کم مناسب لگے اسے 3 اور اسی طرح 2 اور 1 نمبر دے کر سوال نامہ پر کرلیں اور جانئے اپنے اورا کے غالب رنگوں کو۔

رنگوں سے جڑے خواص بھی آپ سمجھ سکیں اور ان میں امتیاز آسان رہے اس کے لئے بھی چار بنیادی رنگوں کا سوالنامہ پیش کر رہے ہیں۔ ایکوریٹ رزلٹ کے لئے پچھلے تین مہینوں کے

تجربے کو سامنے رکھتے ہوئے جوابات دیجئے۔

سوال نمبر 1: فیصلہ کرتے وقت

جو پہلا خیال دماغ میں آتا ہے اسی پرفیصلہ کر لیتے ہیں۔

اس کے بارے میں بار بار سوچتے ہیں اور ہرپہلو کو نظر میں رکھ کہ فیصلہ کرتے ہیں

اس معاملے سے دوسروں پر کیا اثر ہو گا ،اس بارے میں بھی سوچتے ہیں۔

اس معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے درست فیصلہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

سوال نمبر 2 : دوسرے لوگ آپ کوخوش کرنے کے لئے کیا کریں :

آپ کے ساتھ ہنسی مذاق، ہلہ گلہ کیا کریں

آپ کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت گزاریں۔

آپ کہیں گے کہ کچھ نہ کریں مجھے میرےحال پر چھوڑ دیں آپ کو وہ کرنے دیا جائے جو آپ کرنا چاہتے۔

سوال نمبر 3 : جب آپ اپنے دوستوں کے ساتھ ہوتے ہیں تو

….. انہیں زیادہ سے زیادہ خوش کرنے کی کوشش کرتے ہیں

ان کے ہر سوال کو اہمیت دیتے ہوئے منطقی جواب دینے کی کوشش کرتے ہیں

ان کی ہر ضرورت کا خیال رکھتے ہیں

انہیں احساس تحفظ دلاتے ہیں۔

سوال نمبر 4: آپ کے خیال میں

آپ کن باتوں میں زیادہ اچھے ہیں

آپ ہمت و حوصلہ مندی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

آپ بہترین سوچ کے مالک ہیں۔

آپ حد سے زیادہ حساس ہیں۔

آپ نہایت منظم ہیں۔

سوال نمبر 5 : آپ ! 5 : آپ پسند کرتے ہیں :

خطرات سے کھیلنا۔

لوگوں کے سوالوں کا معقول جواب دےکر انہیں مطمئن کرنا۔

سب کے ساتھ مل کے بیٹھنا اور ماحول کوخوش گوار رکھنا۔

خود انحصار رہنا، زمہ دار بننے کے ساتھ ساتھ دوسروں کے کام آنا۔

سوال نمبر 6: جو لوگ آپ کو بہت اچھی طرح سے جانتے ہیں ان کے خیال سے آپ بہت

بہادر ہیں۔ ہر وقت مقابلے کے لئے تیاررہتے ہیں

محتاط رہتے ہیں، بہت کم بولتے ہیں

جذباتی ہونے کے ساتھ ساتھ نہایت دوستانہ مزاج کے مالک ہیں

. صفائی پسند ہیں۔

سوال نمبر 7: زندگی کے بارے میں آپ کیا سوچتے ہیں

ہر دن قیمتی ہے اور ہر دن کو خوشگوار اندازمیں گزارنا چاہئے۔

اس کی کھوج لگانا کہ دراصل زندگی کیا ہے۔

دوسروں کے کام آنا چاہیے

مستقبل کے لئے منصوبے بنانا اور انہیں

مکمل کرنے کے لئے ہر ممکن راستے تلاش کرنا

سوال نمبر 8: جب آپ کسی کام میں ناکام ہو جائیں یا مایوس ہوتے ہیں تو

نہایت سخت مزاجی کا مظاہرہ کرتے ہیں

پیچھے ہٹ جاتے ہیں ، بات بند کر دیتے ہیں اور اپنی ناکامی کی وجہ تلاش کرنے کی

کوشش کرتے ہیں۔

نہایت جذباتی ہو جاتے ہیں اور اپنے سب سے قریبی فرد سے مسلہ پر بات کرتے ہیں

مسئلہ کو نظر انداز کرنے کے بجائے اسےبہادری سے حل کرنے کی کوشش کرتے ہیں

سوال نمبر 9 : آپ خوشی محسوسکرتے ہیں :

مشکل کام سر انجام دینے میں۔

مسائل کا حل تلاش کرنے میں۔

دوسروں کی مدد کرنے میں۔

جب آپ کی محنت کے صلے میں آپ کوسراہا جائے۔

سوال نمبر 10 : غلط رویہ دیکھ کر لوگ

آپ کے بارے میں کیا کہتے ہیں ؟

. آپ نہایت بد تمیز ہیں

آپ ہر وقت بد مزاجی کا مظاہرہ کرتے ہیں

آپ بہت باتونی ہیں

کوئی آپ کو دبانے کی کوشش کر رہا ہے اسلئے آپ غصہ کر رہے ہیں

نتائج

آئیے اب جانتے ہیں کہ آپ کی شخصیت پر کون سارنگ غالب اور نمایاں ہے۔ دیئے گئے 10 سوالات میں موجود 4 آپشن ، دراصل 4 رنگوں کی ترجمانی کرتے ہیں، یہ سوال آپ کی شخصیت مزاج، رویوں ، کردار اور طرز زندگی کے متعلق ہیں۔ قارئین کرام ہر سوال کے جواب میں مطلوبی آپشن کو حاشیہ یا نمبر کی صورت میں اوپر

دیئے کالمز میں لکھیں۔ آخر میں جواب کی بنیاد پر تمام آپشن کو ایک ایک کر کے آپس میں جمع کریں اور حاصل شدہ نتائج کو ٹوٹل کے آگے لکھ دیں۔ آپشن کے رنگ یہ ہیں:

…. نارنجی

… سبز

سنہرا …..

نیلا …..

اب دیکھیں کہ کون سے آپشن میں آپ نے زیادہ نمبر ز حاصل کیئے ہیں، بس وہی آپ کی شخصیت کا غالب رنگ ہے۔ اور جس آپشن کے نمبر سب سے کم ہوئے وہی آپ کی شخصیت میں قلیل مقدار میں موجود ہے یا نہیں ہے۔

بشکریہ ماہنامہ روحانی ڈائجسٹ فروری 2019

Loading