Daily Roshni News

آپ ﷺ کا آسمانوں میں انبیاء کرام علیہم السلام سے ملاقاتیں

آپ ﷺ کا آسمانوں میں انبیاء کرام علیہم السلام سے ملاقاتیں

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )جب آپ ﷺ پہلے آسمان پر پہنچے, تو جبرائیل آمین علیہ السلام نے دروازہ کهلوایا۔ آسمان دنیا کے دربان نے دریافت کیا کہ تمہارے ساتھ کون ھـے؟

جبرائیل آمین نے کہا:-  محمد ﷺ ہیں

فرشتے نے دریافت کیا کہ کیا ان کو بلانـے کا پیام بھیجا گیا ھـے؟

جبرائیل آمین نـے کہا:- ہاں

فرشتوں نے یہ سن کر مرحبا کہا اور دروازہ کھول دیا, آپ ﷺ آسمان میں داخل ہوئے اور ایک نہایت بزرگ آدمی کو دیکھا۔ جبرائیل آمین کہا یہ آپ ﷺ کے باپ آدم علیہ السلام ہیں ان کو سلام کیجئے آپ ﷺ نے سلام کیا آدم علیہ السلام نے سلام کا جواب دیا اور کہا

“مرحبا بالا بن صالح و النبی الصالح “

مرحبا ہو فرزند صالح اور نبی صالح کو

اور آپ ﷺ کیلئے دعائے خیر کی اور اس وقت آپ نے دیکھا کہ کچھ صورتیں حضرت آدم علیہ السلام کی دائیں جانب اور کچھ صورتیں بائیں جانب ہیں جب دائیں جانب نظر ڈالتے تو خوش ہوتے ہیں اور ہنستے ہیں

اور جب بائیں جانب دیکھتے ہیں تو روتے ہیں

جبرائیل علیہ السلام نے بتلایا کہ دائیں جانب ان کی نیک اولاد کی صورتیں ہیں یہ اصحاب یمین اور اہل “جنت” ہیں اور ان کو دیکھ کر خوش ہوتے ہیں اور بائیں جانب اولاد بد کی صورتیں ہیں یہ اصحاب شمال اور اہل “نار” ہیں ان کو دیکھ کر روتے ہیں 

جب آپ ﷺ دوسرے آسمان پر تشریف لے گئے اور اسی طرح جبرائیل آمین نے دروازہ کهلوایا جو وہاں کا دربان تھا اس نے دریافت کیا کہ تمہارے ساتھ کون ہیں؟

جبرائیل علیہ السلام نے کہا محمد ﷺ ہیں

اس فرشتے نے کہا:- مرحبا نعم المجی جاء

ترجمہ:- مرحبا ہو کیا اچھا آنا آئے

یہاں آپ ﷺ نے حضرت یحیٰی علیہ السلام اور حضرت عیسٰی علیہ السلام کو دیکھا

جبرائیل آمین نے کہا:- یہ یحیٰی اور عیسیٰ علیهم السلام ہیں۔ ان کو سلام کیجئے آپ ﷺ نـے سلام کیا ان دنوں حضرات انبیاء علیہم السلام نــے سلام کا جواب دیا اور مرحبا “بالاخ الصالح و بالنبي الصالح” کہا یعنی مرحبا ہو برادر صالح کو اور نبی صالح کو

جب آپ ﷺ تیسرے آسمان پر تشریف لے گئے اور جبرائیل آمین نے اسی طرح دروازہ کھلوایا۔ وہاں یوسف علیہ السلام سے ملاقات ہوئی اور اسی طرح سلام و کلام ہوا, آپ ﷺ نـے فرمایا کہ یوسف علیہ السلام کو حسن و جمال کا ایک بہت بڑا حصہ عطا کیا گیا ھـے۔

پھر چوتھے آسمان پر تشریف لے گئے وہاں ادریس علیہ السلام سے ملاقات ہوئی

پھر پانچویں آسمان پر تشریف لے گئے وہاں ہارون علیہ السلام سے ملاقات ہوئی

پھر چھٹے آسمان پر تشریف لے گئے وہاں حضرت موسٰی علیہ السلام سے ملاقات ہوئی

پھر ساتویں آسمان پر تشریف لے گئے وہاں حضرت ابراہیم علیہ السلام سے ملاقات ہوئی اور یہ دیکھا کہ ابراہیم علیہ السلام بیت معمور سے پشت لگائے بیهٹے ہیں۔ بیت معمور قبلہ ملائک ھـے جو ٹھیک خانہ کعبہ کے مقابل میں ھـے بالفرض وہ گرے تو خانہ کعبہ کے اوپر گرے۔ روزانہ ستر ہزار فرشتے اس کا طواف کرتےہیں اور پھر ان کی نوبت نہیں آتی, جبرائیل علیہ السلام نــے کہا یہ آپ کے باپ ہیں ان کو سلام کیجئــے آپ ﷺ نـے سلام کیا ابراہیم علیہ السلام نے جواب دیا “مرحبا بالابن الصالح و النبی الصالح”

بعد ازاں آپ ﷺ کو سدرة المنتہی کی طرف بلند کیا گیا جو ساتویں آسمان پر ایک بیری کا درخت ھـے۔ زمین سے جو چیز اوپر جاتی هـے وہ سدرۃ المنتہی پر جا کر منتہی ہو جاتی هـے اور پھر اوپر اٹھائی جاتی هـے اور ملاء اعلی سے جو چیز اترتی ھـے وہ سدرۃ المنتہی پر آکر ٹھہر جاتی هـے پھر نیچے اترتی ھـے اس لیے اس کا نام سدرۃ المنتہی ھـے

اس مقام پر آپ ﷺ نـے جبرائیل علیہ السلام کو اصلی صورت میں دیکھا اور حق جل شانہ کے عجیب و غریب انوارو تجلیات کا مشاہدہ کیا اور بےشمار فرشتے اور سونے کے پتنگـے اور پروانے دیکھـے جو سدرة المنتہی کو گھیرے ہوئے تھے

کتاب:- سیرة المصطفی ﷺ

حوالہ:- تفصیل واقعہ معراج -(صفحہ نمبر ١٩٣,١٩٤)

تحریر:- نہابـــــــ الرحمٰن

Loading