پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شعیب شاہین نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا وضاحتی فیصلہ الیکشن کمیشن کی بدنیتی کی وجہ سے جاری ہوا۔
ایک ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ فل کورٹ کے 8 ججوں نے مخصوص نشستوں پر وضاحتی فیصلہ دیا۔ ابھی ججوں نے تفصیلی فیصلہ لکھا نہیں اور پہلے ہی اقلیتی نکتہ نظر سامنے آگیا ہے۔
شعیب شاہین نے کہا کہ پٹیشن کب فائل ہوئی یہ ریکارڈ منگوانے پر پتا چلے گا۔
اسی پروگرام میں بات کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ نے کے رہنما بلال اظہر کیانی نے کہا کہ مخصوص نشستوں کے کیس میں غیر معمولی وضاحت پر سوالات جائز ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جس فریق نے کہا کہ وہ مخصوص سیٹیں نہیں مانگ رہے انہیں دے دی گئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن جب تک نوٹیفکیشن جاری نہیں کرتا تب تک یہ “اسٹیٹس کو” برقرار ہے بہتر ہوگا تفصیلی فیصلے کے بعد نظرثانی اپیل میں معاملہ عدالت میں ہی حل ہو۔