اداکارہ فائزہ حسن۔۔۔۔ استانی راحت کی معصوم بیٹی فہمیدہ
“فمہیدہ کی کہانی استانی راحت کی زبانی”
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )یہ نام تھا 80 کی دہائی پیش کئے جانے والے پی ٹی وی کے لانگ پلے کا۔۔۔ جس کے بعد فائزہ حسن ہمیشہ کیلئے ناظرین کی یادوں میں آن بسیں۔
یہ ٹھیک ہے کہ اس ڈرامے کو بیگم خورشید شوکت کی لازوال پرفارمینس کی وجہ سے یادگار مانا جاتا ہے۔ مگر بلوریں آنکھوں والی معصوم سی فائزہ حسن نے ایک غریب استانی کی آسائشوں سے محروم بیٹی کا کردار جس طرح نبھایا۔۔۔ اور جس طرح اپنی آنکھوں میں تمام بیچارگی کو سمیٹ کر دنیا سے منہ موڑا۔۔۔ اس نے پاکستان بھر کے والدین کے دل مٹھی میں لے لئے۔
یہ ڈرامہ۔۔۔ بےجا نمود ونمائش کرنے والوں کے منہ پر اک طمانچہ تھا۔
فائزہ اس ڈرامے سے پہلے بھی کئی ڈراموں میں کردار ادا کر چکی تھیں۔ ان کا ڈرامہ “دھند کے پار” بھی ایک یادگار ڈرامہ مانا جاتا ہے۔
فائزہ ایک ماہر بیوٹیشن بھی تھیں اور لاہور میں ایک well known بیوٹی پارلر چلایا کرتی تھیں۔ بعد ازاں وہ اسلام آباد شفٹ ہوگئیں۔ آجکل وہ کہاں ہیں ہم نہیں جانتے مگر #ٹیم_فلم_والے اپنی اس شاندار اداکارہ کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔
قارئین سے گزارش ہے کہ اگر آپ کو تحریر پسند ائے تو اسے ضرور شیئر کریں لیکن برائے مہربانی گروپ کا یا لکھنے والے کا نام ہٹا کر اسے بڑے بڑے پیجز پر شیئر کرنا بہت بری بات ہے کیونکہ پڑھنے والوں کو پتہ چل جاتا ہے کہ آپ نے چوری کی ہے ، اگر آپ کو لکھنے والے کا نام برا لگتا ہے تو صرف منقول لکھ دیجئے لیکن تحریر پر اپنا دعوی مت جتائیں۔
تجمل حسین / Film Walay فلم والے