Daily Roshni News

ازدواجی مسائل سے نجات کے لیے دعائیں۔۔۔ تحریر۔۔۔ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی۔۔۔قسط نمبر4

ازدواجی مسائل سے نجات کے لیے دعائیں

تحریر۔۔۔ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی

قسط نمبر4

بشکریہ ماہنامہ  روحانی ڈائجسٹ مئی 2022

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔ ازدواجی مسائل سے نجات کے لیے دعائیں۔۔۔ تحریر۔۔۔ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی  ) ختم ہو گیا ہے۔ میرے شوہر کی تنخواہ مناسب ہے لیکن برکت نہیں ہے۔ مہینہ ختم ہونے سے پہلے ہی رقم خرچ ہو جاتی ہے۔ بچے اب بڑے ہو رہے ہیں اور ان میں بھی آپس میں اختلافات، نا اتفاقی بہت زیادہ ہے۔ برائے مہربانی ہمارے حالات کی بہتری کے لئے کوئی وظیفہ بتائیں۔

جواب: رات سونے سے قبل 101 مرتبہ سورہ بنی اسرائیل (17) کی آیت نمبر 53 اول آخر گیاره گیاره مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھ کر دعا کریں کہ سب اہل خانہ کو ایک دوسرے کے ساتھ محبت ، عزت واحترام کے ساتھ رہنے کی توفیق ہو۔ یہ عمل کم از کم چالیس روز تک جاری رکھیں۔ صبح نہار منہ سومر تبہ یا وَدُودُ پڑھ کر اس پانی پر دم کر کے شوہر کو پلائیں اور آپ بھی پی لیا کریں۔ یہ عمل روزانہ پابندی کے ساتھ چالیس روز تک جاری رکھیں۔

خدمت کا صلہ….؟

سوال: میری شادی کو آٹھ سال ہو چکے ہیں۔ سسرال والوں کے ساتھ رہتی ہوں۔ میں جی جان سے ان سب کی خدمت کرتی ہوں لیکن میری ساس اور نندوں نے جن میں شادی شدہ نند بھی ہیں مجھے بہت تنگ کیا ہوا ہے۔ ساس کی طرف سے میرا اپنے میکے جانا بند ہے کیوں کہ گھر میں میں اکیلی ہی ہوں جو کھانے پینے ، صفائی ستھرائی کا خیال رکھتی ہوں اس لیے اگر میں اپنے میکے چلی گئی تو ان دنوں میں گھر کا کام انہیں کرنا پڑ جائے گا۔ وہ اپنی بیٹیوں کو اٹھ کر پانی بھی پینے نہیں دیتیں۔ مزید دکھ کی بات یہ ہے کہ میرے شوہر کو میرے اس ایثار کی ذرا بھی قدر نہیں ہے۔

جواب : رات سونے سے پہلے 101 مرتبہ سورۃ الملک (67) کی پہلی دو آیات گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھ کر اپنے حالات کی بہتری، خیر و برکت اور پر سکون زندگی کے لیے اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کریں یہ عمل نوے روز تک جاری رکھیں۔ چلتے پھرتے وضو بے وضو کثرت سے یا عزیز کا ورد کرتی رہا کریں۔

 شوہر طلاق دینا چاہتا ہے…..!!

سوال: مجھے شادی سے پہلے رحم میں رسولی ہو گئی تھی۔ پیٹ میں اس کا زہر پھیل گیا تھا جس کی وجہ سے ڈاکٹر نے ovary نکالنے کا مشورہ دیا اور بتایا کہ اب میں کبھی ماں نہیں بن پاؤں گی۔ تاخیر کی صورت میں میری جان کو خطرہ تھا۔ ہم نے مجبوراً اپریشن کروالیا۔ کچھ عرصہ بعد ماموں نے ایک رشتہ بتایا جو میرے مامی کے کزن تھے۔ ان کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں کروائی گئی بس اتنا معلوم تھا کہ وہ شادی شدہ ہیں اور اپنی بیوی کو طلاق دے چکے ہیں۔

آپریشن کے بعد جو مسئلہ پیدا ہوا تھا ہم نے ان کو بتا دیا۔ میری ان سے شادی ہو گئی اور وہ دو ماہ بعد بیرون ملک چلے گئے۔ مجھے اپنے پاس بلوانے کے لیے میرے کاغذات اپنے ساتھ لے گئے۔

کچھ عرصہ بعد انہوں نے مجھے پر شک کرناشروع کر دیا اور مجھ سے کہا کہ تم ملازمت چھوڑ دو۔ میں ایک ہسپتال کی لیب میں کام کرتی تھی۔ ان کے کہنے پر میں نے جاب چھوڑ دی۔ وہ میر اسارا خرچہ اٹھاتے ہیں لیکن شک کی عادت ختم نہیں ہوئی۔

ایک مرتبہ وہ پندرہ روز کے لیے آئے لیکن مجھ سے کوئی بات نہیں کی۔

پندرہ دن کے بعد وہ واپس چلے گئے۔ میں نے اپنے سسر سے پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ وہ تمہیں طلاق دینے کا سوچ رہا ہے۔اس کا کہنا ہے کہ تم زبان بہت چلاتی ہو ، بات نہیں مانتی اور تمہارے خرچے بہت ہیں۔

یہ باتیں سن کر میں بہت پریشان ہوں۔

آپ مجھے کوئی وظیفہ بتادیجئے کہ جس کی برکت سے میرے شوہر کے دل میں میری محبت ، عزتو احترام پیدا ہو جائے۔ جواب: رات سونے سے پہلے سو مرتبہ سورۃ النساء (4) کی آیت 149-148

گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھ کر اپنے شوہر کا تصور کر کے دم کر دیں اور دعا کریں کہ انہیں آپ کے ساتھ حسن سلوک کی توفیق عطا ہو ۔ اس عمل کی مدت کم از کم چالیس روز ہے۔ چلتے پھرتے وضو بے وضو یا رحمن یا رحیم کا ورد کرتی رہا کریں۔

شوہر محبت نہیں کرتے ،توجہ نہیں دیتے

رات سونے سے پہلے 101 مرتبہ سورۃ اعراف (7) کی آیت 189 کا ابتدائی حصہ : هُوَ الَّذِي خَلَقَكُمْ مِنْ نَّفْسٍ وَاحِدَةٍ وَجَعَلَ مِنْهَا زَوْجَهَا لِيَسْكُنَ إِلَيْهَا گیاره گیاره مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھ کر اپنے شوہر کا تصور کر کے دم کر دیں اور دعا کریں کہ انہیں آپ کے ساتھ محبت اور حسن سلوک کے ساتھ رہنے کی توفیق عطا ہو۔ یہ عمل کم اکرم چالیس روز تک جاری رھیں۔

چلتے پھرتے وضو بے وضو کثرت سے اسماء الہی بیاودود کا ورد کرتی رہیں۔

 شوہر کی غیر عورتوں میں دلچسپی

رات سونے سے پہلے 101 مرتبہ سورہ شمس (91) کی آیات 9 تا 7

گیاره گیاره مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھ کر اپنے شوہر کا تصور کر کے دم کر دیں اور دعا کیجیے کہ انہیں غلط روش سے بچنے اور صحیح راستے پر چلنے کی ہدایت نصیب ہو اور بیوی کے سب حقوق اچھی طرح ادا کرنے کی توفیق عطا ہو۔ یہ عمل کم از کم چالیس روز تک جاری رکھیں۔ چلتے پھرتے وضو بے وضو کثرت سے اللہ تعالیٰ کے اسماء یا ممیت کا ورد کر کے وقتاً فوقتاً تصور میں شوہر پر دم کرتی رہیں۔

شوہر اپنی ماں کے کہنے پر چلتے ہیں: رات سونے سے پہلے اکتالیس مرتبہ سورۂ نساء (04) کی آیت 135

گیاره گیاره مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھ اپنی ساس کے لیے دعا کیجیے کہ انہیں آپ کے ساتھ حسن سلوک اور رشتوں کی پاسداری کی توفیق عطا ہو۔ آپ کے شوہر کو آپ کے والدین کا احترام کرنے اور ان کے جذبات کا احساس کرنے کی توفیق عطا ہو۔ یہ عمل کم از کم چالیس روز تک جاری رکھیں۔ وضو بے وضو کثرت سے اللہ تعالی کے اسم یا ھادی کا ورد کرتی رہیں۔ لڑکیوں کی پیدائش پر ناراضی اپنی سہولت سے کوئی ایک وقت مقرر کر کے روزانہ اکتالیس مرتبہ سورہ رعد کی (13) کی آیات 8، 10،9

گیاره گیاره مرتبه درود شریف کے ساتھ پڑھ کر اپنے شوہر اور سسرال والوں کے لیے دعا کیجیے کہ اللہ تعالی انہیں اپنی نشانیوں پر غور کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور آپ کو بہت خوشیاں اور سکون عطا فرمائے۔ یہ عمل کم از کم چالیس روز تک جاری رکھیں۔

اپنے شوہر اور سسرال والوں کو ، خاندان کے کسی تعلیم یافتہ فرد کے ذریعہ یہ آگاہی دلوائیں کہ لڑکے یا لڑکی کی پیدائش میں قدرت نے عورت کا اہم کردار نہیں رکھا۔ حمل قرار پاتے وقت بچہ کی جنس کا تعین مرد کی جانب سے بیضہ کو آملنے والے کروموسوم پر ہوتا ہے۔ اگر کسی جوڑے کے ہاں لڑکیاں ہی پیدا ہوتی ہیں تو ایسا مرد کے Xکروموسوم کی وجہ سے ہوتا ہے۔ حمل قرار پاتے وقت مرد کی جانب سے Yکروموسوم بیضہ سے ملے گا تو بیٹا ہو گا۔ شکی مزاج شوہر موبائل فون چیک کرتے ہیں مرد کا شکی مزاج ہو نادر اصل ایک نفسیاتی عارضہ ہے۔ ایسے مردوں کو مناسب نفسیاتی کاؤنسلنگ کی بھی ضرورت ہوتی ہے لیکن ایسا مریض اس کاؤنسلنگ کے لیے تیار ہی نہیں ہوتا کیونکہ وہ خود کو Sick Mind تسلیم ہی نہیں کرتا۔ شکی مزاج شوہر شک کا اظہار کر کر کے اپنی اہلیہ کو شدید ذہنی اذیت و کرب میں مبتلا کرتے ہیں۔ محض بد گمانی کی وجہ سے کسی کے خلاف دل میں کوئی بات بٹھا لینا بہت بڑا گناہ ہے۔

رات سونے سے پہلے اکیس مرتبہ سورہ الحجرات (49) کی آیت 12 اور اکیس مرتبہ سورہ الناس ، گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف کے کے ساتھ پڑھ کر اپنے شوہر کا تصور کر کے دم کر دیں اور دعا کریں کہ ان کا دل شک اور وسوسوں سے پاک ہو جائے اور ان کے دل میں بھر وسہ واعتماد قائم ہو جائے۔ یہ عمل کم از کم چالیس روز تک جاری رکھیں۔

بشکریہ ماہنامہ  روحانی ڈائجسٹ مئی 2022

Loading