اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ کابینہ تشکیل کے فیصلے نواز شریف کی مرضی سے کیے جارہے ہیں۔
دی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے تصدیق کی کہ اسحاق ڈار ہی وزیر خزانہ ہوں گے چونکہ پیپلز پارٹی کو چیئرمین سینیٹ کا عہدہ ملے گا لہٰذا یہ تاثر غلط ہوگا کہ اسحاق ڈار چیئرمین سینیٹ ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار مارچ 2024ء میں سینیٹ سے ریٹائر ہو جائیں گے اور توقع ہے کہ وہ ایوانِ بالا میں دوبارہ منتخب ہو جائیں گے۔
ایک سوال کے جواب میں سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ پارٹی میں ہر پالیسی فیصلہ یا وفاق یا پنجاب میں حکومت کی تشکیل کا فیصلہ نواز شریف کی مرضی سے کیا جا رہا ہے۔