مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ میں عید کے روز بھی اسرائیلی افواج کی جانب سے بمباری کا سلسلہ جاری ہے۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں میں مزید 63 فلسطینی شہید اور 45 زخمی ہوگئے۔
غزہ میں 7 اکتوبر سے شروع ہونے والے اسرائیلی حملوں میں اب تک 33 ہزار 545 فلسطینی شہید جبکہ 76 ہزارسے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔
اُدھر اسرائیلی طیاروں نے عید کے دوسرے روز بھی غزہ کے مختلف علاقوں میں بمباری کی جس کے نتیجے میں 6 افراد شہید ہوگئے۔
الجزیرہ کے مطابق اسرائیل نے تل الحوہ، نصیرت کیمہ اور جبالیہ کیمپ پر حملے کیے۔
دوسری جانب غزہ میں کھنڈرات میں جھولوں کے بغیر عید کا تہوار منایا جا رہا ہے۔ فلسطینی بچوں نے کھندڑات میں تبدیل چھت کو جھولا بنایا۔