Daily Roshni News

اسرائیلی فوج کے ہمراہ غیرقانونی طور پر لبنان میں داخل ہونے والا ماہر آثار قدیمہ ہلاک

لبنان میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے والا اسرائیلی ماہرِ آثارِ قدیمہ حزب اللہ کے حملے میں ہلاک ہو گیا۔

71 سالہ زیوو ایرلک اسرائیلی فوج کے ساتھ لبنان کے ایک قدیم قلعے کا معائنہ کرنے کیلئے غیر قانونی طور پر لبنان میں داخل ہوا تھا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق زیوو ایرلک اسرائیل کا ایک معروف مؤرخ بھی تھا۔ وہ اسرائیل کی فوجی وردی میں ملبوس تھا حالانکہ وہ نہ تو فعال ڈیوٹی پر تھا اور نہ ہی ریزرو میں شامل تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے لبنان کے اس قدیم مقام کو محفوظ قرار دیا تھا، لیکن دو حزب اللہ فائٹرز نے گروپ پر حملہ کر دیا۔

زیوو ایرلک مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی قابضین کی بستی کا رہائشی اور یہودی تاریخ پر کئی کتابیں لکھ چکا تھا۔

Loading