فلسطینیوں کی نسل کشی کرنے والے اسرائیل نے رفح میں زمینی حملے کا منصوبہ بنالیا۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ حملے کی تاریخ طے کرلی ہے جب کہ امریکا سمیت اتحادی بھی 14 لاکھ فلسطینیوں کے مسکن رفح میں زمینی آپریشن کے مخالف ہیں۔
اس حوالے سے حماس رہنما نے کہا کہ رفح میں حملے کی دھمکیوں نے جنگ بندی مذاکرات پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی طیاروں نے کونسل بلڈنگ پر بمباری کرکے مغازی کے میئر سمیت متعدد فلسطینیوں کو شہید کردیا جب کہ الاقصیٰ اسپتال کے کھنڈرات میں کئی روز سے پڑی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ امریکی صدر سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت روکنےکا مطالبہ کرنے والے ڈیموکریٹ ارکان کی کانگریس کی تعداد بڑھ کر 56 تک پہنچ گئی۔