اسرائیل نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے بدلے میں سعودی عرب سے تعلقات استوار کرنے کے امکان کو مسترد کردیا ہے۔
اسرائیلی وزیر ایلی کوہن کا کہنا تھا کہ فلسطینی ریاست تسلیم کرنے کے بدلے سعودی عرب سے تعلقات قائم نہیں کریں گے۔
اسرائیلی وزیر کا کہنا تھا کہ علاقائی تعلقات میں توسیع کی قیمت فلسطینی ریاست کا قیام ہے تو یہ قبول نہیں۔
ایلی کوہن کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے ساتھ ایک ریاست کے قیام کے بغیر امن معاہدہ کرنا ممکن ہے۔
اس سے پہلے امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا تھا کہ سعودی عرب اسرائیل کو تسلیم کرنے کو تیار ہے، اسرائیل کا وجود برقرار رکھنے کیلئے دو ریاستی حل ضروری ہے۔
ایک انٹرویو کے دوران امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ وہ قطر سمیت 6 عرب ملکوں سے رابطے میں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ غزہ میں جنگ بندی سے ہمیں اس سمت میں آگے بڑھنے کا موقع ملے گا جس کیلئے بہت سے عرب ملک تیار ہیں۔