Daily Roshni News

اسرائیل کا شام میں بھی فضائی حملہ، خاتون صحافی سمیت 3 شہری جاں بحق

سرائیل نے شام میں بھی فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں خاتون صحافی سمیت 3 شہری جاں بحق ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس حملے میں9 افراد زخمی ہوئے۔

اس کے علاوہ غزہ کے نصیرات کیمپ میں اسرائیلی حملے میں عورتوں بچوں سمیت مزید  13 فلسطینی شہید ہوگئے۔

القسام بریگیڈ کے خان یونس میں اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک و زخمی کرنے کی اطلاعات ہیں، عراق کےبغداد ائیرپورٹ کےقریب امریکی اڈے پر3 راکٹ فائرکیے گئے جب کہ یمنی حوثیوں نے ایک اور امریکی ڈرون MQ9 reaper مار گرایا۔

Loading