Daily Roshni News

اسرائیل کا فلسطینیوں کیخلاف جارحیت روکنے سے انکار، مزید کارروائی کا اعلان

اسرائیل نے فلسطینیوں کے خلاف جارحیت روکنے سے انکار کرتے ہوئے حماس کے خلاف مزید کارروائی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ 

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع نے فلسطینیوں کے خلاف جارحیت روکنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کو بتادیں گے کہ اسرائیل حماس کے خلاف ہر جگہ کارروائی کرے گا۔

اسرائیل کے وزیر دفاع نے کہا کہ اسرائیلی یرغمالیوں کی واپسی تک غزہ جنگ روکنے کی اخلاقی ذمے داری ہم پر نہیں،حماس کے خلاف اس جگہ بھی کارروائی کریں گے جہاں اب تک نہیں کی۔

دوسری جانب فلسطینیوں کو قتل کرنے والے اسرائیلیوں کی تعداد کم پڑ گئی اس لیے اسرائیلی وزیراعظم فوجی بھرتی کا متنازع بل پارلیمان میں پیش کرنے کے خواہشمند  ہیں۔

ادھر  اسرائیلی اپوزیشن نے وزیر اعظم کو  تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نیتن یاہو کی کوشش ہے کہ امریکی دورے کی منسوخی کی ناکامی چھپائی جائے۔

واضح رہے کہ اقوم متحدہ کی سلامتی کونسل میں  کل تقریباً ساڑھے پانچ ماہ بعد غزہ میں اسرائیلی حملے رُکوانے کی قرارداد منظور ہوئی۔

امریکا نے قرارداد کو ویٹو نہ کیا اور نہ ہی ووٹنگ میں حصہ لیا جس پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے احتجاج کرتے ہوئے اسرائیلی مشیروں کا امریکا کا دورہ منسوخ کر دیا۔ 

یاد رہے کہ اسرائیل کے 7 اکتوبر 2023 سے مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ پر حملے جاری ہیں اور اسرائیلی حملوں میں اب تک 32 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

Loading