Daily Roshni News

اسرائیل کی لبنان کے شہروں پر شدید بمباری، حزب اللہ ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

بیروت: گزشتہ روز حزب اللہ کی جانب سے ساحلی شہر حیفا پر ہونے والے حملے کے بعد اسرائیلی طیاروں نے آج لبنان کے مختلف علاقوں پر شدید بمباری کی جس کے نتیجے میں ایک شہری جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ 

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے پیر کو علی الصبح لبنان کے مختلف علاقوں پر لڑاکا طیاروں سے شدید بمباری کی جس کے نتیجے  میں ایک لبنانی شہری جاں بحق ہوگیا جب کہ متعدد لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ 

رپورٹس کے مطابق اسرائیل کی جانب سے آج ہونے والا حملہ غزہ جنگ شروع ہونے کے بعد اب تک کا سب سے  بڑا فضائی حملہ تھا جس میں اسرائیل نے لبنان کے شمالی اور جنوبی حصے پر  ایک وقت میں حملہ کیا جب کہ اسرائیلی فوج نے حزب اللہ کے میزائل لانچرز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ 

دوسری جانب جنگ کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر چین نے اسرائیل اور لبنان میں رہنے والے اپنے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر دونوں ممالک چھوڑ کر باہر نکلیں۔ 

Loading