Daily Roshni News

اسٹیٹ بینک کی جانب سے بینکوں پر کروڑوں روپےکے جرمانے

رواں مالی سال کی پہلی سہہ ماہی میں اسٹیٹ بینک نے  بینکوں پر 8 کروڑ روپے سے زائد کا جرمانہ کیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جولائی سے ستمبر کے دوران 4 بینکوں پر جرمانےکیےگئے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق  رواں  مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں بینکوں پر  8 کروڑ  31 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کیےگئے۔

اسٹیٹ  بینک کی جانب سے بینکوں پر یہ جرمانے  زر مبادلہ  اور  بینکنگ خدمات کے احکامات کی خلاف ورزی پر کیےگئے۔

Loading