اعصابی کمزوری کی وجوہات ، علامتیں اور حل ؟
Nervous weakness, it’s causes and symptoms?
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔ اعصابی کمزوری کی وجوہات ، علامتیں اور حل ؟۔۔۔تحریر۔۔۔ڈاکٹر اختر ملک) اعصابی کمزوری، جسے نیوروپیتھی بھی کہا جاتا ہے، اعصابی کمزوری کا سادہ سا مطلب ہے دماغ اور اعصاب کا کمزور ہونا، جس کی وجہ سے جسم اور اس کے اعضاء پر ان کا کنٹرول کمزور پڑ جاتا ہے اور مریض کو طرح طرح کی تکالیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔نیورو پیتھی یا اعصابی کمزوری ایک ایسی حالت ہے جو اعصاب کے نقصان یا غیر فعال ہونے کی وجہ سے ہوتی ہے۔ پیریفرل نیورو پیتھی ان اعصاب کو متاثر کرتی ہے جو دماغ اور ریڑھ کی ہڈی تک پیغامات لے کر جاتے ہیں۔اس کے نتیجے میں پٹھوں کی کمزوری ، بے حسی، جھنجھناہٹ,چلتے ہوئے چکر آنا، ہاتھوں کا کانپنا اور ہاتھ پیروں می جلن کا احساس ہونا یا بےحسی جیسی کیفیت کا سبب بن سکتی ہیں۔ اور اعصابی کمزوری جیسی کیفیت کا مسلئہ عارضی بھی ہو سکتا ہے اور دائمی مسئلہ بھی ہوسکتا ہے۔
۔
👈 اعصابی کمزوری کی وجوہات / رسک فیکٹر
اعصابی کمزوری جیسی کیفیت کی وجہ ہلکے مسائل یا سائیکو لو جیکل بھی ہو سکتا ہے، اور آرگینک یا سنجیدہ مسائل بھی۔ نوجوانوں میں 90 پرسنٹ سے زیادہ اعصابی کمزوری جیسی کیفیت کی وجہ سائیکو لوجیکل یا نفسیاتی ہوتی ہے۔
1: اعصابی کمزوری جیسی کیفیت کی عام وجوہات جیسے ذہنی دباؤ ، سٹریس ، حد سے زیادہ جسمانی محنت کرنا اور آرام کم کرنا، نیند کی کمی کا ہونا ، وٹامن کی کمی جیسے وٹامن بی 12 ،بی 6 اور فولیٹ کی کمی وغیرہ شامل ہیں ۔
2:ذیابیطس: ذیابیطس کے شکار افراد کو وقت کے ساتھ اعصابی نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، جو نیوروپیتھی کا باعث بنتا ہے۔
3:ریڑھ کی ہڈی کے مسائل اور پیریفرل شریان کی بیماریاں
4:ہائپو تھرائیڈزم بھی اعصابی کمزوری جیسی کیفیت کا سبب بن سکتی ہے۔
5:دیگر وجوہات میں دیگر اعصابی بیماریاں, انفیکشز جیسے شنگلز، چکن پاکس وائرس، بوڑھوں میں پارکنسن ، الزائیمر کا مسلئہ ،ٹشوز، پٹھوں، یا جوڑوں کی چوٹیں، شراب نوشی، ایڈز اور کچھ میڈیسن بھی اعصابی کمزوری کا سبب بن سکتی ہیں۔
👈 اعصابی کمزوری کی علامات
1:جسم کے کسی حصے کا سن ہونا،چنگاری لگنا جیسا لگنا
2: پٹھوں کی کمزوری کا ہونا اور ہاتھ پاوں میں جلن کا ہونا
3: جسم کانپنا ، اعضا کو مکمل طور پر ہلا نہ سکنا
4:چلنے پھرنے میں مشکلات کا ہونا یا چکر آنا
5:سوچنے یا توجہ دینے میں مشکلات کا ہونا
6: نوجوانوں میں اعصابی کمزوری جیسی کیفیت کے ساتھ انزائٹی ڈیپریشن کی علامتیں بھی ہو سکتے ہیں، کیونکہ نوجوانوں میں زیادہ تر اعصابی کمزوری کی وجہ سائیکو لو جیکل ہوتی ہے ، جسکی علامات میں نیند کا مسلئہ ہونا، ناامیدی ، جسمانی سستی اور کمزوری ، کسی کام میں دل نہ لگنا ، جنسی خواہش کی کمی یا نامردی کا ہونا، یاداشت کی کمی کا ہونا اور ڈر ، خوف، گھبراہٹ ، دل کی دھڑکن کا زیادہ ہونا جیسی علامات ہو سکتی ہیں۔
👈 اعصابی کمزوری کی تشخیص و علاج
اعصابی کمزوری کی تشخیص و علاج مریض کے مسلئے کی نوعیت پر منحصر ہے ، نوجوانوں میں 90 پرسنٹ سے زیادہ اعصابی کمزوری جیسی کیفیت کی وجہ سائیکو لوجیکل یا نفسیاتی ہوتی ہے ، جس کی بڑی وجہ سٹریس ، ذہنی دباؤ اور بعض اوقات غذائی اجزاء کی کمی ہوتی ہے۔
بوڑھوں میں اعصابی کمزوری کی وجہ زیادہ تر آرگینک وجہ ہو سکتی ہے ، جیسے الزائمر کی بیماری ۔۔۔۔۔
اعصابی کمزوری کی تشخیص کےلئے کچھ لیب ٹیسٹ بھی کیئے جا سکتے ہیں ، جیسے کہ
1) Vitamin B12 And D3, folate test
2)TSH, Fasting Glucose,
3)Electromyography،Nerve conduction study…
اعصابی کمزوری کا علاج وجہ پر منحصر ہوتا ہے، لہذا کسی بھی مسلئے کی تشخیص و علاج کیلئےڈاکٹر سےرجوع کریں۔
اعصابی کمزوری سے بچاؤ کا طریقہ
اچھے طرز زندگی سے اعصاب کو مظبوط کیا جا سکتا ہے ، اور اعصابی کمزوری جیسی کیفیت سے بچا جا سکتا ہے, جیسے کہ روزانہ ورزش کرنا ، پُرسکون نیند لینا ، تنائو سٹریس سے بچنا اور غذائیت سے بھرپور غذا کا استعمال کرنا ، کیونکہ اعصاب کو برقی محرکات بھیجنے کے لیے معدنیات، پروٹین اور وٹامنز کی ضرورت ہوتی ہے۔ وہ غذائی اجزاء جن کا استعمال کیا جانا چاہیے:
1:ڈارک چاکلیٹ ٹرپٹوفن سے بھرپور ہوتا ہے، ایک امینو ایسڈ جو نیورو ٹرانسمیٹر کے طور پر بھی کام کرتا ہے- ایک ایسا مادہ جو ایک اعصاب سے دوسرے اعصاب میں سگنل منتقل کرتا ہے۔
2:کیلشیم اور پوٹاشیم۔ کیلے،نارنگی،انار اور کٹھائی پوٹاشیم کے اچھے ذرائع ہیں، جبکہ دودھ، پتوں والی سبزیاں اور انڈے کیلشیم کے اچھے ذرائع ہیں۔
3:وٹامن بی کمپلیکس اور فولیٹ: اعصابی صحت کے لیے اہم ہیں، جن میں وٹامن بی بارا انتہائی اہمیت کا حامل ہے ، گائے کا گوشت، مرغی، انڈے اور سمندری غذا وٹامن بی کمپلیکس کے اچھے زرائع ہیں۔
Regards Dr Akhtar Malik
Follow me Dr-Akhtar Rasheed