Daily Roshni News

افطاری کے دسترخوان کی رونق چناچاٹ – Chana Chaat

اجزاء:۔

چنے دو کپ (ابلے ہوئے)، پیاز ایک عدد (درمیانہ)، تیل دو کھانے کے چمچے، ہری مرچ دو عدد (باریک کاٹ لیں)، دھنیا، پودینہ تھوڑا سا، انار دانہ، زیرہ آدھا آدھا چائے کا چمچ،

 نمک حسب ذائقہ، چاٹ مصالحہ، کٹھائی آدھا آدھا چائے کا چمچ، کٹی ہوئی لال مرچ آدھا چائے کا چمچ، پسی ہوئی لال مرچ آدھا چائے کا چمچ، املی کا پانی آدھا کپ۔

ترکیب:۔

گرم تیل میں آدھی پیاز ڈال کر نرم کرلیں، دھنیا، پودینہ اور ہری مرچ ڈال کر تھوڑی دیر پکائیں، پھر زیرہ، انار دانہ، نمک، چاٹ مصالحہ، کٹی ہوئی لال مرچ، پسی ہوئی لال مرچ، پسی ہوئی کٹھائی، چنا اور املی کا پانی ڈال دیں اور چولہے سے اتارلیں۔

کچی پیاز ڈال کر مکس کرلیں اور پلیٹ میں نکال کر پیش کردیں۔ 

افطاری کے لیے چنا چاٹ تقریباً ہر گھر میں ہی تیار ہوتی ہے، یقیناً آپ نے اس سے پہلے بھی چنا چاٹ کھائی ہوگی مگر اس ترکیب سے ایک بار ضرور بنا کر دیکھیں، جہاں بھی یہ چنا چاٹ بھجوائیں گی، وہ ضرور آپ کے گرویدہ ہوجائیں گے۔

Loading