Daily Roshni News

افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کی کوشش ناکام، ٹی ٹی پی کے 3 دہشتگرد ہلاک

سکیورٹی فورسز نے افغانستان سے پاکستان میں در اندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 3 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ژوب میں پاک افغان سرحد کے قریب کارروائی کی اور کالعدم ٹی ٹی پی کے دہشتگردوں کی افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سمبازہ کے قریب ٹی ٹی پی کے دہشتگرد افغانستان سے پاکستان میں آ رہے تھے کہ سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 دہشتگرد ہلاک اور چند زخمی ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آپریشن کے دوران 4 جوانوں نے جام شہادت بھی نوش کیا، حوالدار ستار، لانس نائیک شیر اعظم، لانس نائیک عدنان اور سپاہی ندیم نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

Loading