Daily Roshni News

افواج پاکستان اور پاکستان زندہ باد خصوصی تقریب

افواج پاکستان اور پاکستان زندہ باد خصوصی تقریب

ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن کے زیر اہتمام

 ۔2 فروری 2025 کمیونٹی سینٹر دی ہیگ ہالینڈ میں ہوگی

چوہدری پرویز لو ہسر مہمان خاص ہوں گے۔۔ !!

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹر نیشنل۔۔۔ نمائندہ خصوصی ) پاکستان زندہ باد اور افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے  کے لئے ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن  کے زیرا ہتمام تقریبات کے انعقاد کے سلسلے میں یورپی ممالک اسپین، اٹلی، بلجیم،جرمنی اور فرانس میں کامیابی کیساتھ خصوصی تقریبات منعقد کی جا چکی ہیں۔اس سلسلےکا تسلسل جاری رکھتے ہوئے بروز اتوار 2 فروری 2025 دو پہر اڑھائی بجے پاکستان زندہ باد کی خصوصی تقریب پاکستان اسلامک اینڈ کلچر سینٹردی ہیگ کے کشادہ ہال میں جذبہ حب الوطنی

کے تحت شان و شوکت سے منعقد کی جائے گی ۔ مذکورہ تقریب کے مہمان خصوصی متذکرہ فیڈریشن کے چیئر مین چوہدری پرویز اقبال لو ہسر ہوں گے تقریب کے اختتام پر شرکاء کی تواضع پاکستانی کھانوں سے کی جائے گی۔

محب وطن پاکستانیوں اور کشمیریوں سے شرکت کی اپیل کی جاتی ہے ۔ مزید تفصیلات کے لئےخبر کے نیچے شائع شدہ پوسٹر کا مطالعہ کریں۔

Loading