ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )اللہ ، اللہ ہے ۔ اللہ دولت دے گا ۔ اللہ مرتبہ دے گا لیکن یہ عین ممکن ہے کہ دولت والے کا نام فرعون ہو ، بات ایمان کی ہے ۔ اگر ایمان ہو تو گھر سے بے گھر ہونے والا شخص پیغمبر بھی ہو سکتا ہے ۔ یہ سب اللہ کے کام ہیں ۔ آپ یہ نہیں کہہ سکتے کہ کسی کے ساتھ اللہ ناراض ہے اور اس وجہ سے وہ شخص غریب ہے ۔ عین ممکن ہے کہ اللہ تعالیٰ امیر کے ساتھ ناراض ہو ۔ دولت مندوں کو ہم نے اکثر عذاب میں مبتلا دیکھا ہے ۔ یہ نہیں ہو سکتا کہ صرف غریب پر ناراض ہو ۔ غریب گلہ کرے گا تو عین ممکن ہے اس کی غریبی کافر ہو جاۓ ۔ بات اب واضح ہے ، نہ غریبی کوئی شے ہے اور نہ امیری کوئی شے ہے ۔ اگر ایمان قائم ہو تو غریبی بھی اچھی چیز ہے اور امیری بھی اچھی چیز ہے ۔ اگر ایمان قائم نہ ہو تو غریبی بھی عذاب ہے اور امیری بھی عذاب ہے ۔ مقصد یہ ہے کہ آپ نے یہ دیکھنا ہے کہ آپ نے اپنی زندگی میں ایمان کو کس طرح لاگو کیا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(گفتگو والیم 2 ………. صفحہ نمبر 212)
حضرت واصف علی واصف رحمتہ اللہ علیہ