ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )لوگوں کی محبت پانی کے بلبلے جیسی ہے زیادہ دیر نہیں رہتی مگر میرے اللہ کی محبت آبِ حیات ہے امر ہے کبھی نہ ختم ہونے والی
میرا رب فرماتا ہے ❤️
خبردار میرے اور اپنے بیچ کسی بھی دنیادار عالم کو ہر گز نہ لانا کہ یہ تمہیں میری محبت سے الگ کردے اور میں اسے کم سے کم یہ سزا دوگا کہ اپنی محبت کی شیرینی اس کے دل سے نکال لوگا
مولا علی علیہ السلام فرماتے ہیں ❤️
اے لوگوں جان لو کہ زبان انسان کے بدن کا ایک ٹکڑا ہے۔ جب انسان کا ذہن رُک جاۓ تو پھر کلام اُن کا ساتھ نہیں دیا کرتا اور جب اُس کی معلُومات میں وُسعت ہو تو پھر کلام زبان کو رُکنے کی مُہلت نہیں دیا کرتا، اور ہم (اہلبیتؑ) اقلیم سُخن کے فرمانروا ہیں۔ وہ ہمارے رگ وپے میں سمایا ہُوا ہے اور اُس کی شاخیں ہم پر جُھکی ہُوٸ ہیں۔
خُدا تم پر رحم کرے اِس بات کو جان لو کہ تُم ایسے دور میں ہو جس میں حق گو کم، زبانیں صدق بیانی سے کُند اور حق والے ذلیل و خوار ہیں۔ یہ لوگ گناہ و نافرمانی پر جمے ہُوۓ ہیں اور ظاہرداری و نفاق کی بنا پر ایک دُوسرے سے صلح و صفاٸ رکھتے ہیں۔ ان کے جوان بدخو اِن کے بوڑھے گنہگار ان کے عالم منافق اور ان کے واعظ چاپلوس ہیں، نہ چھوٹے بڑوں کی تعیظم کرتے ہیں اور نہ مال دار فقیرو بے نوا کی دستگیری کرتے ہیں۔
تمام حمد اُس اللہ کے لیے ہے جو اپنے مخلوقات کی وجہ سے مخلوقات کے سامنے عیاں ہے اور اپنی حجت و بُرہان کے ذریعہ سے دلوں میں نمایاں ہے۔ اُس نے بغیر سوچ و بچار میں پڑے مخلوق کو پیدا کیا۔ اس لیے کہ غور و فکر اُس کے مناسب ہوا کرتی ہے ۔ جو دل و دماغ جیسے اعضاء رکھتا ہو اور وہ دل و دماغ کی احتیاج سے بری ہے اس کا علمِ غیب کے پردوں میں سرایت کیے ہوۓ ہے اور عقیدوں کی گہرائیوں کی تہ تک اُترا ہٶا ہے اور تمام حمد اس اللہ کے لئے ہے جس کی رحمت سے نااُمیدی نہیں اور جس کی نعمتوں سے کسی کا دامن خالی نہیں نہ اس کی مغفرت سے کوٸ مایوس ہے، نہ اس کی عبادت سے کسی کو عار ہوسکتا ہے، اور نہ اس کی رحمتوں کا سلسلہ ٹوٹتا ہے اور نہ اس نعمتوں کا فیضان کبھی رُکتا ہے۔ دنیا ایک ایسا گھر ہے جس کے لئے یہاں فنا طے شدہ امر ہے۔ اور اس کے بسنے والوں کے لئے یہاں سے بہر صورت نکلنا ہے۔ یہ دنیا شیریں و شاداب ہے۔ اپنے چاہنے والے کی طرف تیزی سے بڑھتی ہے اور دیکھنے والے کے دل میں سماجاتی ہے، جو تمہارے پاس بہتر سے بہتر توشہ ہوسکے اُسے لے کر دنیا سے چل دینے کے لئے تیار ہو جاٶ اس دنیا میں اپنی ضرورت سے زیادہ نہ چاہو، اور جس سے زندگی بسر ہوسکے اس سے زیادہ کی خواہش نہ کرو
#Nahajulbalagha ✍️📖✏️
Ghulam Abbas Zain