Daily Roshni News

امام بارگاہ یاصاحب الزمان کمینا یونان میں ولادت باسعادت نواسہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حضرت امام حسین علیہ السلام اور شہنشاہ وفا حضرت غازی عباس علمدار علیہ السلام کے حوالے سے جشن کا اہتمام کیا گیا

یونان(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔ انصراقبال بسراء )،جس میں یونان بھر سے مومنین نے شرکت کی ،یونان میں مقیم پاکستان کی سیاسی ،سماجی ،مذہبی، صحافتی اور کاروباری شیخصیات نے شرکت کی ۔جشن میں آنے والے مومنین نے ڈھول کی تھاپ پر حسینی دھمال ڈال کر سماں بندھا دیا ، ذاکر مرید عباس نے مولا حسین اور غازی عباس کی شان میں قصیدے پڑھ کرخوب داد وصول کی ،ذولفقار بٹ نے امام حسین کی شان میں منقبت پڑھی ،مقامی ذاکرین اہل بیت نے مولا امام حسین علیہ السلام اور حضرت غازی عباس علمدار علیہ السلام کی ولادت باسعادت کے فضائل بیان کیے ، جشن کے اختتام پر مولا حسین علیہ السلام اور غازی عباس علمدار علیہ السلام کی ولادت کی خوشی میں کیک بھی کاٹا گیا،بانی امام بارگاہ یاصاحب الزمان سید اسد عباس جعفری نے آنے والے تمام مہمانوں اور بالخصوص صحافی برادری کا شکریہ ادا کیا۔

Loading