Daily Roshni News

امدادکے منتظرفلسطینیوں پرحملہ، حماس کی اسرائیل کے ساتھ مذاکرات روکنےکی دھمکی

غزہ  میں امداد کے منتظر فلسطینیوں پر اسرائیلی حملے کے ردعمل میں حماس نے اسرائیل کے ساتھ تمام مذاکرات روکنےکی دھمکی دے دی۔

عرب میڈیا کے مطابق حماس کا کہنا ہےکہ مذاکرات نہتے اور لاچار فلسطینی قوم کے خون سے زیادہ اہم نہیں ہیں۔

حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے 146 دنوں سے جاری حملوں میں بھوکے، پیاسے نڈھال فلسطینیوں کی اجتماعی نسل کشی کی ہے۔

ماس نے مطالبہ کیا ہےکہ عرب لیگ اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل فوری طور پر اجلاس بلائیں اور غزہ میں بڑے پیمانے پر قتل عام اور نسل کشی روکنے کے لیے کارروائی کریں۔

حماس کا کہنا ہے کہ عرب ممالک فلسطینیوں کے خلاف نسل کشی کے بارے میں خاموشی توڑیں اور غزہ میں خوراک اور طبی امداد پہنچانے کے لیے فوری طور پر متحرک ہوں۔

حماس نے مزید کہا ہے کہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری فلسطینیوں کے بڑے پیمانے پر قتل کو روکنے کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ کےجنوب مغربی علاقے میں الرشیداسٹریٹ پر موجود امداد کے منتظر نہتے فلسطینیوں پر جنگی ہیلی کاپٹروں سے فائرنگ کی جس کے باعث 104 فلسطینی شہید اور 750 کے قریب افراد زخمی ہوگئے۔

Loading