Daily Roshni News

امیت شاہ نے کینیڈین شہریوں کیخلاف انٹیلی جنس آپریشن کاحکم دیا: کینیڈین نائب وزیرخارجہ

کینیڈین نائب وزیرخارجہ ڈیوڈ موریسن نے کہا ہے کہ بھارتی وزیرداخلہ امیت شاہ نے کینیڈین شہریوں کیخلاف انٹیلی جنس آپریشن کاحکم دیا تھا۔

ہردیپ سنگھ نجر قتل کیس میں قومی سلامتی کمیٹی کے سامنے اپنے بیان میں ڈیوڈ موریسن نے کہا کہ میں نے ہی امریکی اخبار میں بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کے نام کی تصدیق کی تھی۔

سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ امیت شاہ نے خالصتان کے حامیوں کو پکڑنے کیلئےایجنسیوں کو ہتھیار بنایا۔

انہوں نے کہا کہ امیت شاہ کی پرتشدد کارروائیاں امریکا اور کینیڈا کی سلامتی کیلئے خطرہ ہیں، خالصتان ریفرنڈم بھارتی دہشتگردی کے سامنے خاموش نہیں رہےگا۔

سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو بھارتی جبر کے خلاف کھڑا ہونا چاہیے۔

Loading