Daily Roshni News

انسانی رشتے اور تعلقات کی اہمیت۔

انسانی رشتے اور تعلقات کی اہمیت۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )انسانی رشتوں اور تعلقات کی صحیح قدر و قیمت کا اندازہ اکثر ہمیں بہت دیر سے ہوتا ہے۔ہمارے روزمرہ کے معاملات،کام کی مصروفیات، اور ذاتی مسائل ہمیں اس قدر گھیرے رکھتے ہیں کہ ہم دوسروں کی اہمیت کو نظر انداز کر دیتے ہیں۔اور جب ہمیں اس حقیقت کا ادراک ہوتا ہے، تب تک شاید بہت دیر ہو چکی ہوتی ہے۔

وقت پر ایک چھوٹا سا عمل، محبت بھرا لفظ، یا ہمدردی کا اظہار، زندگی کے سفر کو نہ صرف خوبصورت بناتا ہے بلکہ تعلقات میں مضبوطی بھی پیدا کرتا ہے۔ لیکن یہ سمجھنے میں دیر ہو جاتی ہے کہ کس چیز کی اہمیت کتنی ہے، اور یہی دیر پھر ہماری زندگی میں کچھ وقت کے بعد آنے والے پچھتاوے کا باعث بنتی ہے۔

ایک پھول، جو وقت پر دیا جائے، محبت اور قدر کا خوبصورت اظہار ہوتا ہے۔ یہ نا صرف ایک علامت نہیں، بلکہ دل کے جذبات کی عکاسی کرتا ہے۔ جب ہم کسی سے وقت پر اپنی محبت کا اظہار نہیں کرتے، تب حالات کے بدلنے کے بعد اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔جیسے ایک مردہ کو لاکھ خوبصورت پھول پیش کیے جائیں، وہ نہ تو خوشبو محسوس کر سکتا ہے اور نہ ہی محبت کا اظہار سمجھ سکتا ہے۔

اسی طرح، جب ہم کسی انسان کو وقت پر تسلی، محبت یا سمجھ بوجھ نہیں دیتے، بعد میں چاہے کتنی ہی کوشش کریں، وہ تعلق اور احساسات واپس نہیں آتے۔

آپ سب فیملی ممبرز  نے مجھے بہت محبت دی ہے۔آپ کے کمنٹس پڑھ کر مجھے فکر محسوس ہوتا ہے کہ میں ایک اچھا کام کر رہا ہوں۔ اس سب کے لیے میں آپ کا دل سےشکریہ ادا کرتا ہوں۔

 ایک اہم بات آپ کو بتاتا چلوں کے ہم اکثر اپنوں کی باتوں کو اہمیت نہیں دیتے جب وہ ہمارے سامنے ہوتے ہیں۔ہمیں ان کے درد اور مشکلات کا اندازہ اس وقت ہوتا ہے جب وہ ہم سے دور ہو جاتے ہیں، یا پھر وقت ان کے لیے ختم ہو چکا ہوتا ہے۔ یہیں وہ لمحہ ہوتا ہے جب ہمیں احساس ہوتا ہے کہ ہم نے کیا کھو دیا۔

خواتین و حضرات کسی کے لیے ایک سادہ سی تعریف کرنا،مطلب کہ اس آرٹیکل کو شئیر کرنا اور ایک مختصر سا محبت بھرا لفظ کمنٹ میں لکھنا آپ کے اور میرے تعلقات میں انقلاب لا سکتا ہے۔۔🤗 اس کے ساتھ ساتھ اگر آپ واٹس ایپ کا چینل جوائین کرنا چاہیں تو وہ بھی کر سکتے ہیں۔۔۔۔۔

تو دیر کس بات کی لنک پر کلک کریں اور اپنی محبت کا اظہار کریں۔شکریہ۔

Loading