Daily Roshni News

انسداد دہشتگردی عدالت نے احمد فرہاد کی درخواست ضمانت مستردکردی

مظفرآباد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے احمد فرہاد کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔ 

انسداد دہشتگردی عدالت نے شاعر احمد فرہاد کی درخواست ضمانت پر گزشتہ روز فیصلہ محفوظ کیا تھا جو آج سنایا گیا۔ 

عدالت نے شاعر احمد فرہاد کی ضمانت کی درخواست کو مسترد کردیا۔

یاد رہے کہ شاعر احمد فرہاد مئی کے  مہینے میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے لاپتا ہوئے تھے جن کی بازیابی کے لیے ان کی اہلیہ عروج زینب نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس کے بعد آزاد کشمیر پولیس نے ان کی گرفتاری ظاہر کی تھی۔

Loading