Daily Roshni News

انٹرنیٹ پیکجز، ایم بیز MBs کیسے کام کرتے ہیں؟

انٹرنیٹ پیکجز، ایم بیز MBs کیسے کام کرتے ہیں؟

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )جیسےہم جانتے ہیں کہ انٹرنیٹ پورے دنیا کے کمپیوٹروں کو جوڑے رکھنے کا نام ہے۔ اصل میں ہم انٹرنیت کے ذریعے کسی دور کمپیوٹر میں پڑے ڈیٹا کو ایکسس کرتے ہیں۔ یا اس میں اپنا ڈیٹا اپلوڈ کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر آگر آپ یوٹیوب پر کوئی ویڈیو دیکھ رہے ہیں تو یہ آپ یوٹیوب کے بڑے کمپیوٹر جس کو ہم سرور کہتے ہیں میں پڑے ویڈیو کو دیکھ رہے ہوتے ہیں۔ اسی طرح اگر آپ کوئی ویڈیو یا تصویر وغیرہ فیسبک پر اپلوڈ کرتے ہیں تو حقیقت میں آپ اپنی ویڈیو یا تصویر فیسبک کے سرور پر کاپی کرتے ہیں اور فیسبک ساری دنیا کے لوگوں کے ساتھ کنیکٹ ہیں تو سب اس کو دیکھ پارہے ہوتے ہیں۔ لیکن یہاں پر سوال یہ آتا ہے کہ اتنا سارہ ڈیٹا اتنے دور دور پڑے کمپیوٹروں میں کیسے آتا جاتا ہے؟

دیکھیے کمیپیوٹرز کئی طریقوں سے ایک دوسرے کے ساتھ ملے ہوئے ہیں۔ پہلا طریقہ تار یعنی کیبل کے زریعے۔ دوسرا طریقہ بغیر تار یعنی وائرلیس سیگنلز کے ذریعے۔

اس وقت دنیا میں دونوں طریقے رائج ہیں۔ بڑے لیول پر کمپیوٹرز تار کے ذریعے ایک دوسرے کے ساتھ ملے ہوئے ہیں۔ ان تاروں کو آپٹیکل فائبر کہا جاتا ہے۔ جبکہ چوٹے لیول پر جیسے ہمارے موبائل فونز وغیرہ وائرلیس طریقے سے ملے ہوئے ہیں۔ اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ان کیبلز اور وائرلیس سسٹم کو کیسے مینیج کیا جاتا ہیں؟

تو جواب یہ ہیں کہ اس کے پیچھے کئی ساری کمپنیاں کام کررہی ہوتی ہے جو ہمیں انٹرنیٹ کی سہولیات مہیا کرتی ہیں۔ ان کمپنیوں کو آئی ایس پیز ISPs یعنی انٹرنیٹ سروس پرووائڈرز کہا جاتا ہے۔ آئی ایس پیز اصل میں تین حصوں میں تقسیم ہوئے ہیں۔

۔ Tier 1 ISPs

یہ آئی ایس پیز بڑے لیول پر کام کرتی ہیں یعنی یہ ٹاپ لیول پر رہتی ہے۔ یہ ایک براعظم سے دوسرے براعظم تک بڑے بڑے کیبلز بچاتی ہے ہیں اور ایک  Tier1 کو دوسرے 1Tier سے ملاتی ہے۔ جیسے یورپ سے ایشیا تک سمندر کے راستے بڑے بڑے کیبلز آئے ہیں۔ ان کیبلز کے ذریعے ایک براعظم کے کمپیوٹرز دوسرے براعظم کے کمپیوٹروں کے ساتھ کنیکٹ ہوتے ہیں ان بڑے آپٹیکل فائبرز کا نقشہ نیچے تصویر میں دیا گیا ہے۔ ان کمپنیوں میں کچھ کے نام یہ ہیں۔

AT&T

CenturyLink

Version Business

NTT communications

اب جب ایک مرتبہ بڑے لیول پر کنکشن ہوگئی تو اس کے بعد باری آتی ہے کہ ملکوں میں یا شہروں میں انٹرنیٹ یعنی ڈیٹا کو پہنچایا جائے۔ اس مرحلے پر Teir2 کمپیاں آتی ہیں۔

۔ Teir 2 ISPs

یہ آئی ایس پیز Tier1 آئی ایس پیز سے انٹرنیٹ خریدتی ہے اور ملکوں یا شہروں کو ایک دوسرے کے ساتھ کنیکٹ کرتی ہیں۔

۔ Teir3 ISPs

یہ آئی ایس پیز کسٹمرز یعنی اینڈ یوزر صارفین تک اینٹرنیٹ پہنچاتے ہیں۔ یہ چھوٹے اور لوکل سطح پر انٹرنیٹ سروسز مہیا کرتے ہیں۔ یہ کیبل کے ذریعے بھی سروس دیتے ہیں جیسے پی ٹی سی ایل دیتا ہے جیسے ڈی ایس ایل۔ اور وائرلیس بھی جیسے موبائل فونز یا وائی فائی۔

لیکن یہ بات نوٹ کرلینی چاہئے کہ انٹرنیٹ کا یہ Tier والا انفراسٹرکچر کوئی سٹنڈرڈ نہیں ہے بلکہ یہ ایک کمپلیکس چیز ہے اور وقت کے ساتھ بدلتا رہتا ہے۔ مختلف آئی ایس پیز مختلف Tier کے شکل میں اپریٹ کرسکتے جو کہ لوکل، ریجنل اور گلوبل سطح پر انٹرنیٹ سروسز مہیا کرتے ہیں۔

ایلان مسک نے سٹارلینک کے نام سے ایک سٹیلائٹ سسٹم لانچ کیا ہے جو کہ آنے والے دور میں انٹرنیٹ کیبلز کی بجائے سٹیلائٹ کے ذرئعے وائرلیس ہوگا۔ سٹیلائٹ کے ذرئعے اب بھی انٹرنیٹ سروسز مہیا کی جاتی ہے لیکن اس میں مسلہ یہ ہے کہ وہ سٹیلائٹس زمین سے بہت دور ہیں جس کی وجہ اسکا انٹرنیٹ سلو چلتا ہے۔

ائی ایس پیز کئی طرح سے انٹرنیٹ پیکجز مہیا کرتا ہے۔ مثال کے طور۔

۔ Time Based Packages

۔ Data Volume Based Packages

۔ Speed Based Packages

۔ Social Media Packages

اور اس طرح کئی اور بھی۔

یہاں ایک بات نوٹ کرلیں کہ آپ جس طرح کا پیکیج سبسکرائیب کرتے ہیں اسی حساب سے آپکو انٹرنیٹ ملے گا۔ آگر آپ نے سوشل میڈیا کا پیکیج سبسکرائیب کیا تو آئی ایس پیز آپ کو صرف سوشل میڈیا کی حد تک محدود رکھے گا اور آپ کسی اور ویبسائٹ کو ایکسس نہیں کر پائیں گے۔ یہ اصل میں ایسے ہوتا ہے کہ آپ جب پیکج لیتے ہیں۔ اس وقت ائی ایس پی اپکے سارے معلومات جسے آپکا فون نمبر، آپکی آئی پی ایڈریس، MAC ایڈریس وغیرہ لیتی ہیں۔ اس کو User Authentication کہتے ہیں۔

پھر جب آپ انٹرنیٹ سے کنیکٹ ہونے کی کوشش کرتے ہیں یعنی کسی ویبسائٹ کیلئے ریکوسٹ بیجھتے ہیں تو پہلے آئی ایس پی آپ کو Authenticate کرتا ہے یعنی آپکی ریکوسٹ فلٹر کردیتا ہے کہ آپ کے پاس کونسا انٹرنیٹ پیکیج موجود ہیں۔ لہذا ایسی حساب سے آپ کے ڈیوائس پر انٹرنیٹ مہیا کیا جاتا ہے۔

اگر آپکا سوشل میڈیا پیکیج ہے تو آپ کو دوسرے ویبسائٹ سے بلاک کیا جاتا ہے۔

کیونکہ آپ کے انٹرنیٹ سروس پرووائڈر کے پاس سارے صارفین اور اسکے متعلقہ پیکیجز کی معلومات ہوتی ہیں۔

تحریر: سی ایم Cee Emm

 

Loading