Daily Roshni News

ان اشیاء کا کچرے میں پھینکنے سے گریز کریں!۔۔۔قسط نمبر2

ان اشیاء کا کچرے میں پھینکنے سے گریز کریں!

قسط نمبر2

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیو ز انٹرنیشنل۔۔۔ ان اشیاء کا کچرے میں پھینکنے سے گریز کریں! ) ہیں جو کہ جلد کے کینسر کی دوسری اہم قسم ہے۔ مالٹےکے چھلکے کے فوائد حاصل کرنے کا ایک طریقہ یہ ہےکہ اس کا چھلکے سمیت جوس بنا کر پیئیں۔

انار کا چھلکا:کیا آپ نے کبھی انار کے چھلکے کی چائے کے بارےمیں سنا ہے ؟ اگر نہیں سنا تو آج سن لیں، انار کے چھلکے سے بنی چائے میں کئی فائدے پائے جاتے ہیں۔ ماہرین غذائیت کا کہنا ہے کہ انار کے چھلکوں میں بھی متعدد اقسام کے غذائی اجزاء وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں اور اگر آپ ان غذائی اجزاء کے حصول کا ایک طریقہ انار کی چائے ہے۔ یہ چائے انار کے سوکھے چھلکے کے سفوف سے بنتی ہے۔

اس سفوف کی تیاری کے لئے انار کے چھلکوں کو صاف پانی سے اچھی طرح دھو کر دھوپ میں رکھ کر خشک کر لیں۔

جب یہ چھلکے خشک ہو جائیں تو انہیں چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں توڑ لیں، پھر انہیں پیس کر بلینڈ کر لیں۔ اس سفوف کو کافی پاؤڈر کی طرح بوتل میں ڈال کر فریج میں محفوظ کر سکتے ہیں۔

ایک کپ پانی میں ایک پیچ انار کے چھلکے کا پاؤڈر ڈال کر چند منٹ تک ابالیں اور پھر چھان کر کپ میں نکال لیں۔ اگر چاہیں تو اس چائے میں لیموں کا رس اور شہد بھی شامل کر سکتے ہیں۔

انار کے چھلکوں کی یہ چائے نظام انہضام کو درست کر کے قبض اور بد ہضمی جیسی بیماریوں سے چھٹکارا دلاتی ہے اور دوران خون کو بھی بہتر بناتی ہے۔

تربوز کے بیج:تربوز کھاتے ہوئے عموماً اس کے بیجوں اور سفید حصے کو ضائع کر دیا جاتا ہے ، ان دونوں چیزوں میں امائنو ایسڈ جود ہوتا ہے جو خون کی روانی کو بہتر بناتا ہے اور دل کوصحت مند رکھتا ہے۔

سیب کا چھلکا:سیب کا چھلکا بھی اپنے اندر گودے سے زیادہ غذائیت رکھتا ہے۔ سیب کے چھلکے میں اس کے گودے کی نسبت و گنا زیادہ غذائیت ہوتی ہے اور سیب کا 75 فیصد فائبر اس کے چھلکے میں ہوتا ہے۔ یہ جسم سے فاسد مواد خارج ہونے میں مدد دیتا ہے۔ یہ فائبر اور وٹامن سی سے بھی بھر پور ہوتا ہے۔ اس لئے سیب کو چھلکے سمیت کھانازیادہ مفید ہے۔

سیب کے چھلکے میں صرف وٹامنز ہی نہیں ہوتے ، بلکہ اس میں Quercetin نام کا ایک ضروری اینٹی آسڈینٹ بھی پایا جاتا ہے ، یہ جزو پھیپھڑوں کی حفاظت اور سانس کی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔

Quercetin دماغ کے ٹشوز کو تباہ ہونے سے بھی روکتا ہے اور یادداشت بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے. بوڑھے ، جسمانی طور پر کمزور افراد، پیچش، ٹائیفائیڈ کی کمزوری یا پھر جوڑوں کے درد میں مبتلا لوگ سیب چھلکوں کی چائے سے فائدہ حاصل کر سکتے ہیں۔ سیب کے چھلکے تازہ یا خشک حالت میں لے کر کھولتے ہوئے پانی میں ڈال کر چائے تیار کر لیں۔ شہد اور لیموں کا رس ملا کر نوش فرمائیں تو اور بھی مفید ہے۔

کیلے کا چھلکا:کیلے کی اصل غذائیت اس کے چھلکے میں چھپی ہے۔

ان چھلکوں میں Lutein بھی ہوتی ہے۔ یہ ایک اینٹی آکسیڈنٹ ہے جو آنکھوں کی صحت کے لیے لازمی تصور کی جاتی ہے۔ کیلے کے چھلکے میں ایک امینو ایسڈ Tryptophan بھی زیادہ ہوتا ہے۔ دیگر بہت سے فوائد کے ساتھ Tryptophan کے استعمال سے ڈپریشن میں کمی ، موڈ بہتر بنانے میں دماغ کو مدد ملتی ہے۔ کیلے کے چھلکے کے سفید حصہ میں سیروٹونین پایا جاتا ہے۔ Serotonin اگرچہ کیلے کے چھلکے کھانے میں کڑوے محسوس ہوتے ہیں مگر زیادہ پکے ہوئے کیلوں کا چھلکا کچھ میٹھا ہوتا ہے اس لیے انہیں چبایا جا سکتا ہے۔ یہ مشکل لگے تو بنانا شیک بناتے وقت چھلکوں کو بھی جو سر میں ڈال دیں۔ چھلکوں کو چند منٹ پانی میں ابال کر یا فرائنگ پین پر ہلکا سا تل کر بھی کھایا جا سکتا ہے۔ اگر یہ بھی مناسب نہ لگے تو چھلکوں کو میں منٹ تک یا جب تک وہ اچھی طرح خشک نہ ہو جائیں، اوون میں رکھیں۔ پھر اس کی چائے بنا کر پئیں …

انناس:انناس میں Bromelain پایا جاتا ہے ، یہ ایک انزائم ہے جو ناک کی سوزش کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ انناس کے چھلکے میں اس کے گودے کے مقابلے میں چالیس فیصد Sinuses زیادہ ہوتی ہے۔ اب اس کا چھلکا کون کھائے۔ اس کا طریقہ آسان ہے ، جب اناس کا جوس بنائیں تو جو سر میں اس کے چھلکے کے بھی کچھ مقدار شامل کر دیں۔

آم کا چھلکا:تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ آم کے چھلکوں میںResveratrol جیسی خصوصیات پائی جاتی ہیں۔ جوجسم میں نہ صرف چربی کی زائد مقدار کو جلاتا ہے بلکہ

انہیں بڑھنے سے بھی روکتا ہے۔ ماہرین نے مشورہ دیا کہ اگر جسم سے چکنائی کی زائد مقدار سے نجات پانی ہے تو آم کے چھلکوں کا استعمال بھی شروع کر دیں۔ ان چھلکوں میں گودے کے مقابلےاومیگا ،Polyphenols Carotenoids میں تھری، اومیگا سکس فیٹی ایسڈ بھی زیادہ پائے جاتے ہیں۔ ایک اور تحقیق سے معلوم ہوا کہ آم کے چھلکوں میں کینسر، ذیا بیطس اور امراض قلب سے محفوظ رکھنے والے مرکبات کی مقدار بھی موجود ہوتی ہے۔ آم کے چھلکوں کو اس کے گودے کے ساتھ کچا بھی کھایا جا سکتا ہے اور مختلف تراکیب کے ساتھ پکا کر بھی استعمال میں لایا جا سکتا ہے۔

فائبر:فائبر آپ کی غذا کا ایک بہت اہم جز ہے۔ American Heart Association کے مطابق روزانہ کی ڈائٹ میں 25 گرام فائبر کا ہونالازمی ہے۔ سبزیوں اور پھلوں کے چھلکے فائبر کو حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں۔ ان کو کھانے سے آپ لو بلڈ پریشر کم کولیسٹرول اور قبض جیسے امراض سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے۔

وٹامن:وٹامن اے اور سی کی بہت سی مقدار سبزیوں اورپھلوں کے چھلکوں میں پائی جاتی ہے۔ جس میں آم سٹر ابری مالٹا کی وی اور تربوز شامل ہیں۔ وٹامن اے آپ کی نظر کو بڑھانے اور ہڈیوں کو مضبوط بنانے میں بہت اہم کردار ادا کرتا ہے ۔ وٹامن سی بھی بہت سی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔۔

بشکریہ ماہنامہ روحانی ڈائجسٹ اپریل 2019

Loading