اومیپرازول (Omeprazole)کے فائدے اور نقصانات؟ (PPI)
تحریر۔۔۔ڈاکٹر اختر ملک
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔ اومیپرازول (Omeprazole)کے فائدے اور نقصانات؟ (PPI)۔۔۔تحریر۔۔۔ڈاکٹر اختر ملک )اومیپرازول معدے کے مسائل میں استمعال کی جانے والی ایک عام میڈیسن ہے، اور یہ تیزابیت کو کم کرتی ہیں۔
یہ PPI یعنی proton pump inhibitors والی میڈیسن کی کیٹیگری میں آتی ہے، اور بھی بہت قسم کی PPI والی میڈیسن مارکیٹ میں ہوتی ہیں ، جیسے کہ
Dexlansoprazole , Esomeprazole ,Lansoprazole
Pantoprazole , Rabeprazole
ان سب میڈیسن کو بہت سے کمپنیاں مختلف نام سے بناتی ہیں ، PPI یا اومیپرازول نامی میڈیسن ہمارے جسم میں جا کے hydrogen-potassium ATPase نامی pump کو irreversibly بلاک کرتی ہے ، جس کی وجہ سے تقریباً 70 پرسنٹ تیزاب (HCl) کو کم کرتی ہے ،اور مریض کو ڈکار بدہضمی ، معدے میں درد جیسی علامتوں سے فائدا ملتا ہے۔
👈؛ PPI یا اومیپرازول نامی میڈیسن کا استعمال
اس کا استعمال معدے کی بہت سی بیماریوں میں کیا جاتا ہے ، جیسے کہ
1:ایسڈ ریفلیکس اور GERD میں
۔GERD بھی ایک عام دائمی مسلئہ ہے جو اس وقت ہوتا ہے جب معدے کے تیزابی مواد غذائی نالی میں داخل ہوتے ہیں جس کی وجہ سے مریض کو سینے میں جلن,درد، چبھن، کھٹے ڈکار اور ریگریٹیشن جیسی علامات پیدا ہوتی ہیں۔
2: معدے میں ورم یا سوجن کا ہونا (Gastritis)
3:ایچ پیلوری انفیکشن میں بھی اس کو دوسری میڈیسن کے ساتھ استعمال کیا جاتا ہے۔
4: پیپٹک السر یعنی معدا، خوراک کی نالی اور چھوٹی آنت کے السر میں بھی اس کو استعمال کیا جاتا ہے
5:اور اس کو zollinger-ellison syndrome میں بھی اس کو استعمال کیا جاتا ہے۔
6: مزید اومیپرازول نامی میڈیسن کو درد کم کرنے والی میڈیسن جیسے ڈکلوفینک اور سٹیرائڈز کے ساتھ اس کو استعمال کیا جاتا ہے تا کہ مریض کو معدے کے السر سے بچایا جا سکے،
اور اس کو ڈیپریشن ، سٹریس کے مریضوں میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ جیسے کہ فنکشنل ڈسپیپسیا کے مسئلے میں،
اور کچھ ڈاکٹرز اومیپرازول کو کسی انفیکشنز کی صورت میں اینٹی بائیوٹک کے ساتھ اومیپرازول کو دے دیتے ہیں تا کہ مریض کو معدے والے سائیڈ ایفیکٹ سے بچایا جا سکے۔
👈 اومیپرازول نامی میڈیسن کے سائیڈ ایفیکٹ یا نقصانات
ڈاکٹر کے مشورے سے کچھ دن یا ہفتے اس کو استعمال کرنے سے کوئی سیریس سائیڈ ایفیکٹ نہیں ہوتے ، لیکن اس کو مہنوں یا سالوں استعمال کرنے سے سیریس سائیڈ ایفیکٹ ہو سکتے ہیں۔
عام سائیڈ ایفیکٹ : جیسے موشن ، گیس، سر درد، قبض، تھکاوٹ اور الرجی ہو سکتی ہے،
کچھ لوگوں میں اس کے سنجیدہ سائیڈ ایفیکٹ ہو سکتے ہیں جو سالوں اومیپرازول نامی میڈیسن استعمال کرتے ہیں۔
جیسے کہ وٹامن بی 12 کی کمی ، آئرن ، کیلشیم اور میگنیشم کی کمی ،نمونیا ، آنتوں کے انفیکشنز ، مردانہ ہارمونز کی کمی , گردوں اور جگر کا مسلئہ ہو سکتا ہے،
(نوٹ:یہ سائیڈ ایفیکٹ ہزاروں میں کچھ افراد کو ہوتے ہیں)
Regards Dr Akhtar Malik