اوور سیز فورم ہالینڈ کا اہم اجلاس ایمسٹرڈیم میں منعقد ہوا ،
مذکورہ فورم کے زیر اہتمام فلاح و بہبود کی سرگرمیوں پر
شرکاء کی گفتگو ، جبکہ خدمت خلق کے امور کومزید
فروغ دینے کے لئے مالی معاونت کے طور پر 1400 یورو جمع کئے گئے۔
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹر نیشنل نیوز ڈیسک) گزشتہ شام پاکستان اوورسیز فورم ہالینڈ کا ایک اہم اور مثالی اجلاس سرپرست اعلیٰ محسن چیمہ اور سینئر نائب صدر طلعت گوندل کی میزبانی میں ایمسٹرڈیم corendon hotel میں منعقد ہوا، جس کی صدارت صدر راسب مانگٹ اور سیکرٹری جنرل سرفراز گوندل نے کی۔ اس اجلاس میں فورم کے نمایاں رہنماؤں، بشمول مدثر اشرف، قیصر اشرف، سجاد حسین، رانا عامر، ذوالفقار قمر، عنایت، راجہ وقاص نصر، اور عمران صدیقی نے اپنی بھرپور شرکت سے محفل کو وقار بخشا۔
اجلاس کے دوران باہمی مشاورت اور اتفاقِ رائے سے راجہ وقاص نصر کو نائب صدر اور عمران صدیقی کو سیکرٹری خزانہ کے عہدے کے لیے نامزد کیا گیا۔ ان عہدوں کے لیے ان رہنماؤں کا انتخاب فورم کی تنظیمی صلاحیتوں اور مستقبل کے اہداف کو مزید مستحکم کرے گا۔ دونوں نامزد عہدیداروں کو دلی مبارکباد پیش کی گئی، اور ان سے وابستہ امیدوں کا بھی اظہار کیا گیا۔
ہالینڈ ٹیم نے اپنی بے مثال فلاحی سوچ کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے فورم کی سرگرمیوں کے لیے 1400 یورو عطیہ کرنے کا اعلان کیا۔ یہ رقم ان کی خدمت، جذبے اور عوامی بہبود کے لیے خلوص کی علامت ہے۔ ان کے اس ایثار پر پوری ٹیم کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا گیا، اور دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ ان کے رزق میں وسعت، عمر میں برکت، اور نیک ارادوں میں کامیابی عطا فرمائے۔
ہالینڈ ٹیم زندہ باد