Daily Roshni News

اڈیالا جیل میں قیدیوں سے ملاقاتوں پر تاحکم ثانی پابندی عائد

راولپنڈی: اڈیالاجیل میں قیدیوں سےملاقاتوں پرپابندی میں مزید توسیع کردی گئی۔ 

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے  اڈیالا جیل میں قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی میں توسیع کردی اور ملاقاتوں پر پابندی تاحکم ثانی رہے گی۔ 

ذرائع کا کہنا ہےکہ ملاقاتوں پرپابندی کا فیصلہ سکیورٹی خدشات کے باعث کیا گیا ہے اور پابندی کا اطلاق سیاسی قیدیوں سمیت عام قیدیوں پربھی ہوگا۔

واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے 4 تا 18اکتوبر اڈیالاجیل میں ہرقسم کی ملاقاتوں پرپابندی عائد کی تھی اور اس کے بعد پابندی میں 2 دن کی توسیع کی گئی تھی۔ 

Loading