Daily Roshni News

اگر پروانے ،پتنگا بجلی  کے بلب ، ٹیوب لائیٹ وغیرہ پر کیوں  حملہ آور ہو کر اکھٹے ہو جاتے ہیں۔۔تحریر ۔۔۔قدیر قریشی

اگر پروانے ،پتنگا بجلی  کے بلب ، ٹیوب لائیٹ وغیرہ پر کیوں  حملہ آور ہو کر اکھٹے ہو جاتے ہیں

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )اگر insects یا پروانے ،پتنگا moth   بجلی  کے بلب ، ٹیوب لائیٹ وغیرہ پر کیوں  حملہ آور ہو کر اکھٹے ہو جاتے ہیں کیا ان کو روشنی سے پیار ہے یا ان کو اندھیرا پسند ہے کہ وہ روشنی کو بجھانے کی کوشش میں لگے رہتے ہیں ؟

پتنگے جب اڑتے ہیں تو سورج یا چاند کے ریفرنس سے اپنی سمت direction کا تعین کرتے ہیں – یعنی اگر انہیں سیدھا اڑنا ہے تو سورج یا چاند سے ان کا زاویہ مستقل رہے گا – لیکن پتنگوں کو سورج یا چاند کے فلکی جسم ہونے کا علم نہیں ہے – ان کے ڈی این اے میں یہ پروگرامڈ ہے کہ روشنی والے جسم سے زاویہ مستقل رکھا جائے – جب رات میں کئی روشن بلب پتنگوں کے دائرہِ بصارت میں آتا ہے تو پتنگے یہی الگورتھم استعمال کرتے ہیں – لیکن چونکہ اس صورت میں روشنی کا منبع ان کے نزدیک ہے اس لیے اس کا زاویہ ان کی حرکت کے ساتھ ساتھ بدلنے لگتا ہے – پتنگے اس زاویے کو مستقل رکھنے کی کوشش کرتے ہیں اور اس روشنی کے منبع کی طرف مڑتے جاتے ہیں حتیٰ کہ روشنی کے منبع سے جا ٹکراتے ہیں – یاد رہے کہ اس behavior  کا ارتقاء کروڑوں سالوں میں ہوا ہے جبکہ انسان کے اجداد کی پیدا کردہ روشنی زیادہ سے زیادہ تین لاکھ سال پہلے شروع ہوئی – آگ سے مرنے والے پتنگوں کی تعداد ان کی کل تعداد کا انتہائی چھوٹا سا حصہ ہے چنانچہ پتنگوں پر ایسا کوئی سیلیکشن پریشر نہیں جو ان پتنگوں کو فائدہ دے جو فلکی اجسام اور زمین پر موجود روشنے کے منبع میں تفریق کرنے کے قابل ہوں – چنانچہ پتنگوں میں روشنی کے گرد اکٹھے ہونے کا behavior اب تک موجود ہے

تحریر قدیر قریشی

Loading