Daily Roshni News

ایران اسرائیل کے حملوں کا جواب دینے کی تیاری کر رہا ہے: علی لاریجانی

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے مشیر اعلیٰ علی لاریجانی کا کہنا ہے کہ ایران اسرائیل کے حملوں کا جواب دینے کی تیاری کر رہا ہے۔

مقامی میڈیا کو انٹرویو میں علی لاریجانی کا کہنا تھا کہ ایرانی فوجی حکام مختلف منصوبوں اور حکمت عملیوں پر کام کر رہے ہیں۔

اپنے انٹرویو میں انہوں نے مزید کہا کہ شام اور لبنان میں حزب اللہ کے کمانڈروں کے حوصلے بہت بلند ہیں، حزب اللہ کی سخت مزاحمت کی وجہ سے ہی اسرائیلی فوج جنوبی لبنان میں پیش قدمی نہیں کر پائی۔

انہوں نے حزب اللہ کے ہتھیار تباہ کرنے کے اسرائیلی دعوؤں کو بھی قیاس آرائیاں قرار دیا۔

اس سے قبل اسرائیل نے 26 اکتوبر کو ایران پرحملوں میں فوجی اہداف کو نشانہ بنایا تھا۔

Loading