Daily Roshni News

ایسا کوئی معاہدہ قبول نہیں جو لبنان کی خودمختاری کیخلاف ہو: حزب اللہ سربراہ

حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم نے اسرائیل کی جانب سے لبنان کی خودمختاری کی خلاف ورزی پر کسی بھی معاہدے کو قبول کرنے سے انکار کردیا ہے۔

ایک بیان میں لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم نے کہا کہ ان کی تنظیم ایسے کسی معاہدے کو قبول نہیں کرے گی جو لبنان کی خودمختاری کی خلاف ورزی کرے۔

نعیم قاسم کا کہنا تھا کہ حزب اللہ جارحیت کا ایک مکمل اور جامع خاتمہ چاہتی ہے جس میں لبنان کی خودمختاری کا بھی تحفظ کیا جائے، ایسا نہیں ہوسکتا ہےکہ دشمن اسرائیل جب چاہے لبنان کی سرزمین پر داخل ہو۔

حزب اللہ سربراہ نے مزید کہا کہ اسرائیل ہمیں شکست دے سکتا ہے اور نہ ہی ہم پر شرائط لاگو کرسکتا ہے۔

دوسری جانب میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ امریکی سفیر نے اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان سیز فائر کے لیے بیروت کا دور روزہ دورہ بھی کیا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس دوران لڑائی کے خاتمے کا ایک حقیقی موقع دیکھا ہے اور وہ اب اسرائیل جارہے ہیں تاکہ اس معاملے کو مزید قریب لایا جاسکے۔

Loading