Daily Roshni News

ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ میں پاکستان کی مسلسل پانچویں کامیابی

ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے مسلسل پانچویں کامیابی حاصل کرلی۔

جنوبی کوریا میں جاری ایشین یوتھ گرلزنیٹ بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے مالدیپ کو ہرا کر مسلسل پانچویں کامیابی اپنے نام کرلی۔

پاکستان نے ما لد یپ کو 39 کے مقابلے 49 گول سے شکست دے دی۔

چیمپئن شپ میں رینکنگ کی بنیاد پر 2 گروپس بنائے گئے ہیں اور پاکستان سیمی فائنل اپنے ہی گروپ کی نمبر 4 پوزیشن پر موجود جاپان سے کھیلے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان پول بی میں 10پوائنٹ کے ساتھ سہرفہرست ہے۔

Loading