Daily Roshni News

ایک دفعہ کسی حاملہ ہرن کو بچہ جنم دینے کی حاجت پیش آئی۔۔

ایک دفعہ کسی حاملہ ہرن کو بچہ جنم دینے کی حاجت پیش آئی۔۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی  نیوز انٹرنیشنل )ایک دفعہ کسی حاملہ ہرن کو بچہ جنم دینے کی حاجت پیش آئی تو اس نے دریا کے کنارے پر موجود جنگل کی راہ اختیار کی پھر یوں ہوا کہ اچانک موسم خراب ہو گیا آسمان سے بجلی گری تو جنگل میں آگ لگ گئ گھبراہٹ میں ہرن نے جان بچانے کیلئے آس پاس دیکھا تو ایک شکاری نشانہ بنا رہا تھا دوسری طرف شیر تھا ہرن کو  الجھن ہوئ کہ اس پھیلتی ہوئ آگ میں جل کر مرنا ہوگا یا دریا میں ڈوب کر جان دینی ہوگی یا شکاری مار دے گا یا پھر شیر اپنی بھوک مٹانے کیلئے نوالہ بنا دے گا ہر سمت خطرہ ہے فرار کی کوئ راہ نہیں اُس وقت ہرن کے اختیار میں جو تھا وہ کرنے کا فیصلہ کیا یعنی بچے کی پیدائش پر توجہ مذکور کی پھر ایسا ہوا کہ شکاری نے جیسے نشانہ لگایا تو آسمان پر بجلی چمکی اُس کی آنکھیں اچانک بند ہو گئیں اور تیر شیر کو جا لگا پھر زور دار مینہ برسا جنگل میں پھیلتی آگ ایک دم بجھ گئ ہرن کو اس کے خالق نے بچا لیا۰

زندگی میں جب کبھی مشکلات و مصائب چاروں طرف سے گھیر لیں تو اس وقت وہ کام کریں، جو آپ کر سکتے ہیں باقی چیزیں اس ذات کیلئے چھوڑ دیں جس نے نظامِ عالم کو چاروں طرف سے گھیر رکھا ہے وہی آپ کی حفاظت کرے گا انشاءالله

بیشک  الله پاک هر چيز پر قدرت رکهنے والا ھے.

Loading