Daily Roshni News

ایک مرتبہ حضرت جلال الدین تبریز رحمتہ اﷲ علیہ حضرت بابا فرید رحمتہ اﷲ علیہ سے ملنے آۓ

ایک مرتبہ حضرت جلال الدین تبریز رحمتہ اﷲ علیہ حضرت بابا فرید رحمتہ اﷲ علیہ سے ملنے آۓ

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )ایک مرتبہ حضرت جلال الدین تبریز رحمتہ اﷲ علیہ حضرت بابا فرید رحمتہ اﷲ علیہ سے ملنے آۓ کو معلوم نہ تھا کہ یہ بزرگ ہستی کون ہیں حضرت بابا فرید رحمتہ اﷲ علیہ احتراما کھڑے ہوگئے حضرت  جلال الدین تبریز رحمتہ اﷲ علیہ نے نہایت مشفقانہ لہجے میں فرمایا بیٹھ جائو فرزند اور اپنا کام جاری رکھوحضرت بابا فرید رحمتہ اﷲ علیہ حضرت جلال الدین تبریز رحمتہ اﷲ علیہ کے حکم سے مسجد کے فرش پر بیٹھ گئے مگر کتاب کو ہاتھ نہیں لگایا آپ رحمتہ اللہ علیہ کچھ عجیب سے اضطراب میں مبتلا تھےنتیجتاً دوبارہ کھڑے ہوگئے حضرت  جلال الدین تبریز رحمتہ اﷲ علیہ نے اس کا سبب پوچھا تو عرض کرنے لگے آپ کی موجودگی میں بیٹھتے ہوئے مجھے شرم آتی ہے حضرت شیخ جلال الدین تبریزی رحمتہ اﷲ علیہ بابا فرید رحمتہ اﷲ علیہ کا جواب سن کر بہت مسرور ہوئے اور پھر آپ نے ایک انار نکال کر نوجوان طالب علم کودیا اور فرمایا بچے اسے رکھ لو درویش کے پاس تمہیں دینے کے لئے کچھ اور نہیں ہے حضرت بابا فرید رحمتہ اﷲ علیہ اس دن روزے سے تھے اس لئے انارتوڑ کر اس کے سارے دانے حاضرین مسجد میں تقسیم کردیئے فرزند تم نے اپنے لئے کچھ نہیں رکھا؟ حضرت شیخ جلال الدین تبریزی رحمتہ اﷲ علیہ نے بابا فرید رحمتہ اﷲ علیہ سے دریافت کیا

بس مجھے یہ کافی ہے حضرت بابا فرید رحمتہ اﷲ علیہ نے انار کے اس دانے کواٹھاتے ہوئے کہا جو تقسیم کے دوران مسجد کے فرش پر گرپڑا تھا حضرت شیخ جلال الدین تبریزی رحمتہ اﷲ علیہ نے بابا فرید رحمتہ اﷲ علیہ کا جواب سنا‘ عجیب نظروںسے آپ کی طرف دیکھا اور پھر مسجدسے تشریف لے گئے جب بابا فرید رحمتہ اﷲ علیہ تعلیم مکمل کرنے کے بعد اپنے پیرومرشد کے پاس دہلی پہنچے اور ایک دن گفتگو کے دوران آپ رحمتہ اللہ علیہ کو اپنے لڑکپن کا وہ واقعہ یاد آیا تو حضرت قطب الدین بختیار کاکی رحمتہ اﷲ علیہ کو تمام روداد سنانے کے بعد عرض کرنے لگے پتا نہیں وہ کون درویش تھے؟ پھر بھی میں نے انار کے اسی دانے سے روزہ افطار کیا تھا حضرت قطب الدین بختیار کاکی رحمتہ اﷲ علیہ نے پورا واقعہ سننے کے بعد فرمایا بابا وہ بزرگ حضرت شیخ جلال الدین تبریزی رحمتہ اﷲ علیہ تھے تم بہت خوش نصیب ہو فرید رحمتہ اللہ علیہ حضرت جلال الدی تبریزی رحمتہ اللہ علیہ  تمہیں انار دینے ہی کے لئے مسجد تشریف لائے تھے  بابا فرید رحمتہ اﷲ علیہ  نےفرمایا مگر میں نے تو سارا انار حاضرین مسجد میں تقسیم کردیا تھا حضرت قطب الدین بختیا کاکی رحمتہ اﷲ علیہ کے انکشاف کے بعد بابا فرید رحمتہ اﷲ علیہ کو اس بات پر افسوس ہونے لگا تھا کہ آپ  رحمتہ اﷲ علیہ نے پورا انار خود کیوں نہیں کھایا حضرت قطب الدین بختیا کاکی رحمتہ اﷲ علیہ  نے بابا فرید رحمتہ اللہ علیہ سے فرمایا مولانا فرید اداس نہ ہو تمہاری یہی ادا تو شیخ کو پسند آئی تھی وہ تمہارے دل کی کشادگی دیکھنا چاہتے تھے تم نے حاضرین مسجد میں انار تقسیم کرکے شیخ کو خوش کردیا پھر جب تم نے زمین پرگرا ہوا دانہ اٹھایا اور حضرت جلال الدین تبریزی رحمتہ اﷲ علیہ پر ظاہر کیا کہ تمہارے لئے یہی دانہ کافی ہے تو شیخ تمہارے انکسار اور قناعت سے راضی ہوگئے یہ دل کی باتیں ہیں شیخ نے تمہیں سب کچھ دے دیا اسی ایک دانے میں تمہارے لئے تمام نعمتیں موجود تھیں باقی سارے دانے خالی تھے

اَلصّلٰوةُ وَسّلَامُ عَليْكَ يَا سَيّدي يا رَسولُ الله و علٰي اٰلِكَ واَصْحٰابِكَ يَا سَيّدي يا حَبيبُ اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم

Loading