ای یو پاک فیڈریشن کے چیئر مین چوہدری پرویز اقبال
لوہسر کی ہالینڈ آمد،روشنی نیوز کے مدیر اعلیٰ جاوید عظیمی،
مینجنگ ڈائریکٹر میاں عاصم اور بیورو چیف جاوید پیارا سے خصوصی نشست۔
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل – نمائندہ خصوصی) بلجیئم کے معروف سماجی رہنما اور ای یو پاک فیڈریشن یورپ کے چیئر مین چوہدری پرویز اقبال لو ہسر بھارت کے خلاف اور افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے سلسلے میں منعقد ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کے لئے ہالینڈ تشریف لائے۔ مذکور مظاہرے میں شرکت کے بعد معروف آن لائن اردو اخبار ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل کے مدیر اعلیٰ جاوید عظیمی، مینجنگ ڈائریکٹر میاں عاصم محمود اور بیورو چیف دی ہیگ جاوید بٹ پیارا سے پاکستان کمیونٹی سینٹر دی ہیگ میں خصوصی نشست کے دوران چوہدری پرویز لوہسر نے پاکستان اسلام آباد میں منعقد ہونے والے اوور سیز کنونشن میں اپنی شرکت کے حوالے سے تفصیل سے بیان کیا اور کامیاب کنونشن کے انعقاد کو بےحد سراہا ۔ اس خصوصی نشست کے دوران کئے جانے والے سوالات کے بھی تسلی بخش جوابات دیئے ۔ طویل دورانیے کی نشست میں انھوں نے وطن عزیز پاکستان سے اپنی والہانہ محبت کا اظہار بار بار کیا اور کہا کہ سب سے پہلے پاکستان، افواج پاکستان اور پاکستان ہمیشہ زندہ باد بعد ازاں اس نشست میں موجود تمام محب وطن پاکستانیوں نے اظہار محبت کے طور پر پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے۔