برطانیہ کی جانب سے پاکستان، افغانستان اور انڈونیشیا میں خطرناک انتہاپسندوں کو شناخت کرکے ان کے نام وارننگ لسٹ میں ڈالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
برطانوی نیوز چینل اسکائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق برطانوی حکومت کی جانب سے پاکستان، افغانستان اور انڈونیشیا سے تعلق رکھنے والے خطرناک انتہاپسندوں کی شناخت کے بعد ان کے نام وارننگ لسٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق برطانوی کابینہ کے پاس اب بھی یہ اختیار ہے کہ وہ عوامی بہبود کے منافی افراد کا ملک میں داخلہ روک سکیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وزرا کا یہ اختیار ایسے افراد کو روکنے کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے جنہیں برطانیہ کی قومی سلامتی کیلئے خطرہ سمجھا جاتا ہے۔
وزرا کا خیال ہے کہ وہ اس فہرست میں ایسے افراد کے نام بھی شامل کر سکتے ہیں جو نسل پرستی، اشتعال انگیزی اور جمہوری عمل کے خلاف تشدد اور دباؤ کا استعمال کرتے ہوں۔