بعض لوگوں کا پیٹ بہت بڑھ جاتا ہے تحریر۔۔۔سہیل افضل
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔ بعض لوگوں کا پیٹ بہت بڑھ جاتا ہے تحریر۔۔۔سہیل افضل )بعض لوگوں کا پیٹ بہت بڑھ جاتا ہے اور اسے گھٹانے میں کچھ لوگ آپنا کافی وقت اور انرجی بھی ضائع کرتے ہیں لیکن یہ ہے کے کم ہونے کا نام ہی نہیں لیتا۔ اس کی ایک بڑی وجہ تو زیادہ کھانا پینا ہے لیکن اس کے علاوہ آپ کے جسم میں ایک ‘سٹریس ہارمون’ بھی ہے جسے “کورٹی سول” کہتے ہیں۔ یہ ہارمون بھی ایک وجہ بنتی ہے پیٹ کے اردگرد موٹاپے کی خصوصی طور پر abdominal ایریا کے اندر ۔ جیسا نیچے آپکو اس تصویر میں بھی نظر آ رہا ہے۔ اگر آپکو کوئی پریشانی ہے کسی وجہ سے تو یہ بھی ایک وجہ بنتی ہے آپکے کورٹی سول لیول کے بڑھ جانے کی جس کی وجہ سے آپ پھر زیادہ کھاتے ہیں اور اس کے رزلٹ میں پھر پیٹ کے درمیانے حصے کے اردگرد زیادہ فیٹ جمع ہونے کی وجہ سے پھر آپکا پیٹ بڑھ جاتا ہے۔
کورٹی سول کا ہارمون دراصل adrenal glands سے پیدا ہوتا ہے اس کے اور کافی سارے فنگشن بھی ہوتے ہیں لیکن ایک فنگشن یہ ہے کہ یہ ہمارے میٹابلیزم کو کنٹرول میں رکھتا ہے۔ اب اس کے بڑھنے کی بہت ساری وجوہات ہوتی ہے مثال کے طور آپ رات کو دیر سے سوتے ہیں، کوئی عورت پریگرینسی سے ہے یا کوئی بہت زیادہ ورزش کرتا ہے، کوئی سیریس بیماری ہے۔ بہت زیادہ گرم یا سرد موسم بھی اس کے اندر آپنا رول ادا کرتا ہے، اس کے علاوہ اگر آپکو دوائی لے رہے ہیں یا کوئی ایسی وجہ جس سے آپکا سٹریس لیول بڑھ جائے اس سے یہ کورٹی سول پھر آپکا بڑھ جاتا ہے ۔
اب اگر آپ اس کو کنٹرول میں رکھتے ہیں جیسے وقت پر سونا نیند پوری کرنا، ورزش وغیرہ کرنا ریگولیرٹی سے یا وہ کام جس سے آپکا سٹریس لیول زیادہ نہیں بڑھتا۔ اس سے پھر آپکا یہ کورٹی سول لیول کنٹرول میں رہتا ہے اور آپکا پیٹ بھی زیادہ نہیں بڑھتا۔۔۔۔
تحریر: سہیل افضل