Daily Roshni News

بلغاریہ  کی نا بینا خاتون بابا وینگا کی پیش گوئیاں۔۔۔قسط نمبر3

بلغاریہ  کی نا بینا خاتون بابا وینگا کی پیش گوئیاں

قسط نمبر3

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔ بلغاریہ  کی نا بینا خاتون بابا وینگا کی پیش گوئیاں)ملنے والی رقم کو پیٹرک میں ایک چرچ اور دیگر فلاحی کاموں میں خرچ کیا۔ بابا وینگا تقریباً 20 سال پہلے 11 اگست 1996ء کو تقریباً 85 سال کی عمر پیٹرک میں انتقال کر گئیں ۔ ان کے مکان کو ایک میوزیم میں تبدیل کر دیا گیا، جہاں اب سیاح آتے ہیں۔

اپنی موت سے پہلے بابا وینگا نے کئی سنسنی خیز پیشن گوئیاں کی جن کا اب خاصہ چہ چہ ہو رہا ہے۔ 1980ء میں بابا وینگا نے روسی آبدوز کر سک Kursk کی تباہی کی پیش گوئی کی تھی کہ1999ءکے اگست میں کر سک پانی سے بھر جائے گا اور پوری دنیا اس کے لیے آنسو بہائے گی“ روس میں آبدوز کا سب سے تباہ کن حادثہ اگست 2000 میں اس وقت پیش آیا تھا جب کر سک نامی جوہری آبدوز ڈوب گئی تھی اور اس حادثہ میں آبدوز پر موجود تمام ایک سو اٹھارہ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ 1989ء میں باباوانگا نے کہا تھا کہ

خوف، خوف! ہوشیار رہو، امریکا پر دو آہنی پرندے حملہ کریں گے اور ہر طرف دہشت کا راج ہو گا، بہت خون بہے گا اور بھیڑیے واویلاکریں گے“۔

کہا جاتا ہے کہ یہ پیشگوئی نائن الیون کے بارے میں کی گئی تھی، جب 2001 میں ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر دو جہازوں سے حملہ ہو ا تھا۔

اس کے علاوہ 2004 میں آنے والے سونامی اور گلوبل وارمنگ کی بھی پیش گوئی 1950ء میں کر دی تھی۔

سرد علاقے گرم ہو جائیں گے اور آتش فشاں بھڑک اٹھیں گے ، ایک بڑی لہر ایک طویل ساحلی علاقے پر چھا جائے گی اور کئی دیہات اور انسان پانی کے اندر غرق ہو جائیں گے۔“

پاپا وینگا نے امریکا میں سیاہ فام شخص کے صدر بننے کی بھی کی پیش گوئی کی تھی۔ یہ وہ وقت تھا جب امریکا میں کسی سیاہ فام شخص کا کا نگر میں کارکن بننا بھی مشکل تھا۔ اس نے اپنی پیش گوئی میں صدر باراک اوباما کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا کا صدر افریقی نسل کا ایک سیاہ فام شخص ہو گا۔ لیکن وہ امریکا کا آخری صدر ہو گا، اس کے بعد

امریکہ پر پریشانیاں اور مشکلات چڑھ دوڑیں گی۔“ اپنی کئی بہت ہی درست پیشین گوئیوں کی وجہ سے بابادینگامد توں شہ سرخیوں میں رہیں تاہم ان کی ایک پیشین گوئی پر آج کل نئے سرے سے بحث ہو رہی ہے۔ جو اسی سال کے متعلق ہے۔

غور طلب ہے کہ اس عورت نے 20 سال پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ 2016 میں بعض شدت پسند مسلم دنیا میں دہشت گردی کا سبب بنیں گے۔

بابا وینگا نے بتایا تھا کہ اس دہشت گردی کا آغاز 2010 میں عرب دنیا میں ابھرنے والی انقلابی تحریکوں سے ہو گا، اور اس پر تشد و جنگ کا مرکز ملک شام ہو گا۔ 10 سال قبل کی گئی پیشگوئیوں میں واضح الفاظ میں کہا کہ2010ء کے قریب بہار عرب ” کا تلاتم برپا ہو گا جس کے بعد شام میں خانہ جنگی ہو گی۔

وانگا نے آنے والے وقت کے بارے میں کچھ اور اہم پیشنگوئیاں کر رکھی ہیں۔ ان میں سے کچھ اہم ترین پیش گوئیاں پیش خدمت ہیں۔2018 چین سب سے بڑا سپر پاور بن جائے گا۔

2023ء : زمین کے مدار میں ہلکی سی تبدیلی آئے گی۔2023ء : یورپ کی آبادی انتہائی کم ہو جائے گی۔

2028 : اناج کی کمی ختم ہو نا شروع ہو جائے گی۔ دنیا میں بھوک پر کچھ حد تک قابو پالیا جائے گا جبکہ انسان تیل کے بجائے توانائی کا ایک نیا ذریعہ تلاش کر لے گا۔ سیارے زہرہ کی جانب ایک انسانی خلائی مشن بھیجا جائے گا۔ 2033: قطبین پر جمی ہوئی برف ( گلیشئر ) پگھل جائے گی اور سمندروں میں پانی کی سطح بلند ہو

جائے گی۔

2043ء: اس سال مسلمانوں کو براعظم یورپ پر کنٹرول حاصل ہو جائے گا۔ یورپ کے زیادہ تر حصے خلافت کے تحت آجائیں گے۔ اس کا مرکز روم ہو گا۔ 2046: انسان اپنی مرضی کے مطابق انسانی اعضاء بنا سکے گا۔ اعضاء کی تبدیلی امراض کے علاج کا ایک

اہم ذریعہ بن جائے گا۔

2076 : یورپ اور دنیا میں کمیونزم لوٹ آئے گا۔ 2100ء مصنوعی سورج سے زمین کے تاریک حصوں کو روشن کیا جا سکے چھوٹی قومیں آپس میں جنگ کریں گی اور بڑی قومیں دور رہیں گی۔ 2111ء: انسان اور روبوٹ کو ملا کر سائیپورگ کے نام سے نئی مخلوق وجود میں لائی جائے گی۔

2130 : انسان پانی کے اندر رہائشی بستیاں بنالے گا۔ ان بستیوں میں توانائی اور خوراک کی فراہمی کے ویسے ہی انتظامات ہوں گے ، جیسے زمین پر ہوں گے۔ 2154ء: سائنسی طریقے سے جانوروں کو ارتقا کے عمل سے گزارتے ہوئے انسان جیسا ذہین بنانے کی کوششیں کی جائیں گے۔

2170ء: زمین کو بے مثال خشک سالی اور تحمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔ آبادی میں کمی ہو گی۔

2288 : صدی کی سب سے بڑی سائنسی دریافتوں میں وقت میں سفر (ٹائم ٹریول) کا تصور ممکن ہو جائے گا اور دوسرے سیاروں سے تعلق قائم ہوں گے۔

2341 : کوئی خوفناک چیز خلاء سے زمین کی طرف بڑھ رہی ہو گی اور ڈر ہو گا کہ یہ زمین سے ٹکرا جائے گی لیکن یہ خطرہ عین وقت پر ٹل جائے گا۔

سنہ 1996ء میں اپنی وفات سے قبل بہانا وینگانے آخری پیشن گوئی یہ کی تھی کہ فرانس میں رہنے والی ایک 10 سالہ نابینا نیکی اس کی جانشین اور وارث بنے گی اور اس نے وعدہ کیا کہ دنیا جلد ہی اس کے بارےمیں جان لے گی۔

روس، بلغاریہ اور وسط ایشیائی ریاستوں میں بہت سے لوگ بابا وینگا کی پیش گوئیوں پر یقین رکھتے ہیں ۔ با با وینگا کی پیش گوئیاں کس حد تک درست ثابت ہوتی ہیں یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا۔

بشکریہ ماہنامہ روحانی ڈائجسٹ  اپریل2016

Loading