Daily Roshni News

بچوں میں گیسٹر و یا دستوں کی بیماری۔۔۔ تحریر۔۔۔ڈاکٹر اختر ملک

بچوں میں گیسٹر و یا دستوں کی بیماری

تحریر۔۔۔ڈاکٹر اختر ملک

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔ بچوں میں گیسٹر و یا دستوں کی بیماری۔۔۔ تحریر۔۔۔ڈاکٹر اختر ملک)  اگر دن میں تین بار یا اس سے زیادہ پتلے پاخانے آئیں تو اسے دست یا موشن کی بیماری کہہ سکتے ہیں۔اگر دست یا موشن کے ساتھ خون آئے تو اسے پیچش کی بیماری کہتے ہیں۔

لیکن چھوٹے بچوں میں دن میں 5 یا 7 بار بھی پتلے موشن نارمل ہو سکتے ہیں، اگر اس بچے کو کوئی اور  مسلئہ نہ ہو تو ، جیسے بخار , وزن کم ہونا، یا کھانا پینا چھوڑ دینا وغیرہ

باقی اسہال کے دوران بچے کے جسم میں وافر مقدار میں پانی کم ہو جاتا ہے اور جسم میں پانی کی کمی سے بچے کی موت بھی ہو سکتی ہے۔ یہ ایک مہلک بیماری ہوتی ہے ،جو بچوں میں موت کی ایک بڑی وجہ مانی جاتی ہے۔

(نوٹ: ایک سال چھوٹے بچوں کا علاج ہمیشہ چائلڈ سپشلسٹ ڈاکٹر سے کروانا چاہیے، کیونکہ چھوٹے بچوں کی طبیعت کسی بھی وقت سنجیدہ ہو سکتی ہے۔

لیکن یہاں تو کافی لوگ چھوٹے بچوں کا علاج اور خطرناک ترین بیماریوں کا علاج بھی  آنلائن یا فیس بک پہ ڈھونڈتے ہیں جو کہ بہت بڑی بے وقوفی ہے)

اسہال کی وجوہات:

یہ زیادہ تر انفیکشنز جراثیم کی وجہ سے ہوتی ہے۔ جو درج ذیل عوامل اس کی وجہ بن سکتی ہیں ۔ جیسے

بوتل کا دودھ

چوسنی، نپل

آلودہ پانی

ناقص خوراک

صفائی کی کمی اور گندے ہاتھوں سے بچے کو غذا کھلانا

اور مزید میڈیسن بھی اسہال کی وجہ بنتی ہیں۔

باقی  بچوں اور بڑوں میں دائمی اسہال(یعنی 4 ہفتوں سے زیادہ موشن کا ہونا) کی وجہ درج ذیل ہو سکتی ہیں،جیسے

1: آی بی ایس(IBS) آنتوں کی ایک دائمی غیر سوزش والی بیماری ہے جس میں سب ٹیسٹ نارمل آتے ہیں۔یہ مسلئہ عموماً بڑوں کو زیادہ ہوتا ہے۔

2: آنتوں کی سوزش = Inflammatory Bowel disease

3:۔HIV یا آنتوں کی ٹی بی(TB)

4: گندم سے الرجی ،ciliac Disease جس میں مریض کو گندم میں موجود پروٹین یعنی gluten سے مسلئہ ہوتا ہے ۔

5:۔ (Small Intestinal Bacteria Overgrowth (SIBO

اس بیماری میں چھوٹی آنت میں زیادہ غیر ضروری بیکٹیریا کی نشوونما ہوتی ہے ،جس سے مریض کو علامتیں آتی ہیں۔

6:۔ Hyperthyroidism بھی دائمی اسہال کا باعث بنتا ہے۔

7:۔کچھ بچوں میں Lactose intolerance بھی دائمی اسہال کا باعث بن سکتی ہے۔

اگر خدانخواستہ آپ کا بچہ دستوں کی بیماری میں مبتلا ہو تو ان درج ذیل ہدایات پر عمل کریں۔

سب سے پہلے ہر موشن کے بعد ORS یا نمکول ملا پانی پلانا شروع کریں۔

مائیں اپنا دودھ پلاتی رہیں اور بچے کو ہلکی غذا دیتے رہیں۔

ابلا ہوا پانی اور گھریلوں مشروبات جیسے  نمکین لسی کثرت سے پلائیں۔کیونکہ اسہال کی بیماری کے دوران بچے کو اضافی خوراک کی ضرورت ہوتی ہے۔ اور اسے نرم غذا کھلاتے رہیں۔

بچہ جو دست کی بیماری سے صحت یاب ہورہا ہو اس کو ایک ہفتہ تک زیادہ خوراک کی ضرورت ہوتی ہے۔

نوٹ:

ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر اسہال یا دست روکنے کیلئے دوائیں استعمال نہ کریں،اگر دست کی بیماری شدت اختیار کر جائے تو پھر تشخیص اور علاج کے لیے فورا ڈاکٹر سے رجوع کریں۔شکریہ

Regards Dr Akhtar Malik

Follow me DrAkhtar Malik

Loading