بچوں کی بھوک بڑھانے کے آزمودہ ٹوٹکے۔۔۔
قسط نمبر2
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔ بچوں کی بھوک بڑھانے کے آزمودہ ٹوٹکے)استعمال اور بہت مرچ مصالحوں اور روغنی چیزیں کھانے سے بھی بچوں کی بھوک کم ہو جاتی ہے۔ اگر بچہ کو قبض ہے تو پہلے قبض کا علاج کرائیں۔ دیگر پیچیدہ مسائل میں ڈاکٹر کے مشورے سے بھوک بڑھانے کی دوائیں لی جاسکتی ہیں۔
بھوک بڑھانے والی غذائیں
انار : بچوں کو کھانا کھلانے کے بعد انار کھلائیں۔ انار کےاستعمال سے بھوک میں اضافہ ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ ایک نسخہ یہ بھی ہے کہ میٹھے انار کا رس دو چھٹانک ، ترش انار کارس دو چھٹانک، سیب کا رس ایک پاؤ ، لیموں کارس ایک پاؤ، سبز پودینہ کا رس ایک پاؤ، مصری دو کلو ۔ ان سب چیزوں کو ملا کر شربت تیار کر لیں۔ آدھی آدھی تولہ صبح شام استعمال کروائیں۔ یہ شربت معدہ اور جگر کی خرابیوں کو دور کر کے بھوک بڑھاتا ہے۔
آملہ :وٹامن سی سے بھر پور آملہ معدے کی گرمی کو مٹاتا ہے۔ آملہ کے عرق میں لیموں کا عرق اور شہد کو ایک کپ پانی میں حل کر کے نہار منہ پینے سے بھوک لگنا شروع ہو جاتی ہے۔
انجیر: انجیر بھوک بڑھانے کا موئثر گھریلو نسخہ ہے یہ ناصرف معدے کو متحرک کرتی ہے بلکہ کمزور بچوں کا وزن بڑھانے کے لئے بھی مفید ہے۔ ادرک اورک بادی کھانوں کو ہضم کرانے کے ساتھ ساتھ قوت مدافعت بڑھانے کا کام بھی کرتی ہے۔
ادر ک کو باریک پیس کر کھانوں میں ڈالا جائے یا نہار منہ چہانے کے لیے دیا جائے تو بھوک میں اضافہ ہوتا ہے ایک پیچ ادرک کے رس میں ایک لیموں کا رس اور ذرا سا نمک ملا کر گھول کر پلانے سے بچوں کو سے بھوک لگتی ہے۔ ایک ہفتہ تک کینو کی پھانک پر ادرک کا پاؤڈر اور کالانمک چھڑک کر کھلایا جائے تو بھوک بڑھتی ہے۔
اجوائن: پسی ہوئی اجوائن کا ایک چوتھائی چائے کا پیچ ایک گلاس نیم گرم پانی میں شامل کریں اور ہفتے میں تین سے چار دفعہ بچوں کو پلائیں ۔ یہ ہاضمہ بھی درست کرتی ہے اور قدرتی طور پر بھوک کا احساسبھی بڑھاتی ہے۔
پودینہ :دو چمچ دہی میں تھوڑا سا پو دینہ اور سیاہ مرچ ملا کر کھانے کے ساتھ استعمال کرنا چاہئے ۔ بچوں کو روزانہ پر دینے کا رس کا آدھا چائے کا پیج ایک گلاس پانی میں شامل کر کے روزانہ کسی بھی وقت پلائیں۔ اس سے بھی بچوں کی بھوک میں اضافہ ہو گا اور بچے شوق سے گھر کا صحت بخش کھانا کھائیں گے۔
بری الائچی: سونف اور زیرہ ہم وزن لے کر توے پر بھون کر ہیں کر رکھ لیں ۔ آدھا پیچ پانی کے ساتھ کھانا کھانے کے بچوں کو دیں۔
چنے کا پانی: ایک مٹھی چنے تین گلاس پانی میں ابال لیں۔ چھان کر بچوں کو دیں اس سے بھوک لگتی ہے۔
کریلا: بچوں کی خوراک میں کریلے کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں ۔ کریلے کے اندر ایسے اجزاء پائے جاتے ہیں جو معدے کو طاقت فراہم کرتے ہیں اور خوراک کو آسانی کے ساتھ ہضم کرنے میں مدد کرتے رہتے ہیں۔ اس سے بچوں کی بھوک میں اضافہ ہو گا۔
الفالفا: القلفا جڑی بوٹی پنسار کی دکان سے عام مل جاتی ہے اس کارس نکال لیں یا ہو میو چھیتی کی دکان سے الفافا کا سیرپ مل جائے گا، روزانہ ایک چوتھائی چائے کا چمچ ایک گلاس پانی میں شامل کریں اور ناشتے سے آدھا گھنٹہ پہلے اس کا استعمال کریں۔
لسی – چاٹی کی تازہ کسی کے ایک گلاس کے اندر ایک چٹکی نمک اور تھوڑا ساپسا ہوا زیرہ شامل
کریں اور بچوں کو استعمال کروائیں ۔ کسی اوزیرے کا استعمال بھی بچوں کی بھوک میں اضافے کا باعث بنتاہے اور بچے بڑے شوق سے کھاتے ہیں۔
ہلدی :ایک بریڈلیس اور اسے درمیان سے کاٹ لیں۔ اب اس پر انگلی سے ایک چٹکی ہلدی چھٹرک دیں۔ بچوں کو میٹھا پسند ہوتا ہے اس لئے اگر ساتھ شہد لگا دیں تو بہتر ہے ورنہ چینی یا جیم کا استعمال کریں۔ روزانہ ایک ہفتہ تک بچوں کو ناشتے میں اس طرح ٹوسٹ بنا کر کھلائیں۔ اس کے استعمال سے بھی بچوں میں بھوک میں اضافہ ہو گا۔
کیلا :روزانہ دو سے تین کیلوں کو چھیچ کی مدد سے ہیں کر بچوں کو کھلائیں ۔ اگر بچے دودھ پیتے ہوں تو دودھ پلانے سے آدھا گھنٹہ پہلے کیلے کھلائیں اور پھر دودھ پلائیں۔ اس سے بھی بچوں میں بھوک کی کمی دور ہو جائے گی۔
جامن: یہ پھل موسم گرما میں دستیاب ہوتا ہے۔ ہر موسم میں استعمال کے لیے اس کا سرکہ بنالیا جائے تو بہتر ہے۔ ماہرین کے مطابق جامن ذیا بیلیس میں تو مفید ہے ہی ساتھ ہی اس پھل میں بھوک بڑھانے کی قدرتی صلاحیت بھی موجود ہے۔ جامن کا بنا ہوا سر کہ و شربت جسم کی گرمی دور کرنے اور ہاضمے کے علاج کے لیے مفید گردانا گیا ہے۔
آلو بخاره : دو آلو بخارے اور ایک چائے کا چمچ سونف ایک کپ پانی میں رات بھر بھگو دیں۔ صبح چھان کر یہ پانی بچوں کو نہار منہ پلائیں۔ اگر بچے بڑی عمر کے ہیں تو چار آلو بخارے اور ایک کھانے کا چمچ سونف ملائیں۔
بھوک بڑھانے کے ٹوٹکے
بچوں میں بھوک بڑھانے کے لیے ضروری ہے کہ انہیں پھل کھانے کا عادی بنائیں اور سبزیاں کھانے کی ترغیب دیتی جائیں۔ ترش اور میٹھے انار کا مشروب بچوں کو پلایا جائے تو اس سے بھوک کھلتی ہے۔ پہیہ، آڑو، جامن، امرود اور بیر بھی بچوں کو کھانے کیلئے دیں ۔ ان سے بھوک میں اضافہ ہوتا ہے۔بھوک کو بڑھانے کے لئے ایک نسخہ یہ ہے۔
انار دانہ : آدھا کپ، پودینہ : ایک کپ، ہرا دھنیا : ایک کپ ادرک : ایک چھوٹا ٹکڑا، لہسن : ایک عدد لیں۔ پہلے پودینہ ، ہرا دھنیا اور ادرک کو اچھی طرح صاف کر کے پیس لیں۔ اب لہسن کو چھیل کر اس میں شامل کریں اور اچھی طرح ہیں لیں۔ اس کمکچر کو کسی برتن میں ڈالیں۔ اب انار دانے کو الگ ہیں لیں، اب باقی تمام اشیاء کو بھی اس کے ساتھ گرینڈر میں ڈالیں اور تھوڑا سا نمک ملا کر تمام اجزاء کو اچھی طرح مکس کریں۔ اس سے چٹنی سی بن جائے گی۔ اس چٹنی کا استعمال ہر کھانے کے ساتھ کیا جاسکتا ہے۔ اس سے ایک تو ہاضمہ بہتر ہو جائے گا اور لگاتار تین سے چار دن کے استعمال سے بھوک بھی لگنا شروع ہو جائے گی۔ اس نے میں موجود تمام اجزاء ہاضمے کے نظام کو تقویت دیتے ہیں، جس سے خوراک جلدی ہضم ہوتی ہے اور بھوک میں اضافہ ہوتا ہے۔بھوک بڑھانے کی خاطر پھلوں کے سرکے میں پیاز اور ادرک کاٹ کر ملائیے۔ پھر پودینے کے پتے، لہن کے دو چار ٹکڑے اور تھوڑی سی کشمش ملا کر کھانے میں بطور سلاد استعمال کریں۔ اس نسخہ سے خوراک جلدی ہضم ہوتی ہے اور بھوک میں اضافہ ہوتا ہے۔ بھوک بڑھانے کے لیے تیز پات 7 گرام ، دار چینی 3 گرام باریک کر کے سفوف بنالیں۔ آدھی اچھی صبح شام پانی کے ساتھ استعمال کریں۔
بشکریہ ماہنامہ روحانی ڈائجسٹ فروری 2018