بچوں کی تربیت میں لاپرواہی کے نتائج نہایت سنگین ہو سکتے ہیں:
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )بچوں کا بڑوں سے اونچی آواز میں بات کرنا: یہ ان میں بدزبانی اور خودسری پیدا کرتا ہے۔
مزاق یا نظروں سے بے عزتی کرنا: سخت دلی، بدتمیزی اور طنزیہ رویے کی نشاندہی کرتا ہے۔
عبادات سے غفلت: ایک روحانی خلا پیدا کرتی ہے، جس سے دل اور روح بے حس ہو جاتے ہیں۔
ذمہ داریوں سے بچنا: آہستہ آہستہ ان میں مردانگی اور کردار کی پختگی ختم کرتا ہے۔
انتہائی نرمی یا سختی: والدین کا حد سے زیادہ لاڈ پیار بچے کو بے حس بنا دیتا ہے جبکہ حد سے زیادہ سختی خود اعتمادی کو نقصان پہنچاتی ہے۔
حقیقی تربیت کا راستہ:
اپنے بچوں کو اعتدال کے ساتھ محبت اور اصول سکھائیں۔ انہیں ذمہ دار بنائیں، نرمی اور سختی کا متوازن استعمال کریں اور سب سے اہم بات، انہیں نماز کی پابندی اور اللہ سے تعلق مضبوط کرنے کا درس دیں۔ نماز کے ذریعے اللہ آپ کے بچوں کی بہتر تربیت کرے گا۔
سب سے پہلے نماز: نماز ایک ایسا فریضہ ہے جس سے دل و دماغ میں سکون اور تربیت کی روشنی آتی ہے۔